Blog
Books
Search Hadith

کافر کی میت کے لیے کھڑے ہونا

۔ (۳۲۲۳) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما أَنَّہُ سَأَلَ رَجُلٌ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! تَمُرُّ بِنَا جَنَازَۃُ الْکَافِرِ أَفَنَقُوْمُ لَہَا؟ قَالَ: ((نَعَمْ، قُوْمُوْا لَہَا، فَإِنَّکُمْ لَسْتُمْ تَقُوْمُوْنَ لَہَا إِنَّمَا تَقُوْمُوْنَ إِعْظَامًا لِلَّذِی یَقْبِضُ النُّفُوْسَ۔)) (مسند احمد: ۶۵۷۳)

سیّدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سوال کرتے ہوئے کہا: اے اللہ کے رسول! جب ہمارے پاس سے کافر کا جنازہ گزرے تو کیا ہم اس کے لیے کھڑا ہواکریں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہاں! اس کے لیے کھڑا ہوا کرو، پس بیشک تم اس کے لیے نہیں، بلکہ روحوں کو قبض کرنے والی ذات کی تعظیم میں کھڑے ہوتے ہو۔
Haidth Number: 3223
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۲۲۳) تخریـج: …صحیح، وھذا اسناد ضعیف أخرجہ الطحاوی فی ’’شرح معانی الآثار‘‘: ۱/ ۴۸۶، وابن حبان: ۳۰۵۳، والحاکم: ۱/ ۳۵۷، والبیھقی: ۴/ ۲۷ (انظر: ۶۵۷۳)

Wazahat

فوائد: …یعنی تمہارے کھڑے ہونے کا مقصد اللہ تعالیٰ کی تعظیم ہے، جو مخلوقات کی زندگی کو موت سے بدل دیتا ہے ، اس سے تم کو اللہ تعالیٰ کی عظمت اور قہر یاد آ جانا چاہیے اور غفلت اور دنیا سے دھوکہ کھانے سے باز آ جانا چاہیے۔