Blog
Books
Search Hadith

کافر کی میت کے لیے کھڑے ہونا

۔ (۳۲۲۶)(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ)قَالَ: کُنَّا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَمَرَّتْ بِنَا جَنَازَۃٌ، فَقَامَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَعَہُ فَذَہَبْنَا لِنَحْمِلَہَا إِذَا ہِیَ جَنَازَۃُ یَہُوْدِیَّۃٍ، فَقُلْنَا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّہَا جَنَازَۃُ یَہُوْدِیَّۃٍ، قَالَ: ((إِنَّ لِلْمَوْتِ فَزَعًا، فَإِذَا رَأَیْتُمْ الْجَنَازَۃَ فَقُوْمُوْا لَہَا۔)) (مسند احمد: ۱۴۸۷۲)

(دوسری سند) سیّدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہمراہ تھے، ہمارے قریب سے ایک جنازہ گزرا، اسے دیکھ کر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کھڑے ہو گئے اور ہم بھی اس کو اٹھانے کے لیے چل پڑے، لیکن اچانک پتہ چلا کہ وہ تو ایک یہودی عورت کا جنازہ تھا، جب ہم نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کوبتایا کہ یہ تو ایک یہودی عورت کا جنازہ ہے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیشک موت کی گھبراہٹ ہوتی ہے، اس لیے تم جنازہ دیکھ کر کھڑے ہو جایا کرو۔
Haidth Number: 3226
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۲۲۶)تخریـج: …انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد: …یعنی موت کو دیکھنے کے بعد غفلت کو ختم کرنے کے لیے مسلمان کو کھڑا ہو جانا چاہیے، تاکہ وہ عبرت حاصل کرے اور تساہل ترک کر دے، اس لیے اس معاملے میں مسلم اور غیر مسلم جنازے کو برابر قرار دیا گیا۔