Blog
Books
Search Hadith

کافر کی میت کے لیے کھڑے ہونا

۔ (۳۲۲۹) عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلٰی أَنَّ سَہْلَ بْنَ حُنَیْفٍ وَ قَیْسَ بْنَ سَعْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کَانَا قَاعِدَیْنِ بِالْقَادِسِیَّۃِ، فَمَرُّوْا بِجَنَازَۃٍ، فَقَامَا، فَقِیْلَ: إِنَّمَا ہُوَ مِنْ أَہْلِ الأَرْضِ، فَقَالَا: إِنَّ رَسُوْل اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَرُّوا عَلَیْہِ بِجَنَازَۃٍ فَقَامَ، فَقِیْلَ لَہُ: إِنَّہُ یَہُوْدِیٌّ، فَقَالَ: ((أَلَیْسَتْ نَفْسًا؟)) (مسند احمد: ۲۴۳۴۳)

ابن ابی لیلیٰ کہتے ہیں: سیّدناسہل بن حنیف اور سیّدنا قیس بن سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قادسیہ مقام میں بیٹھے ہوئے تھے کہ لوگ ایک جنازہ لے کر گزرے، یہ دونوں کھڑے ہو گئے۔ کسی نے ان سے کہا:یہ تو ذمی لوگوں میں سے تھا۔ انھوں نے کہا: لوگ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس سے جنازہ لے کر گزرے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کے لیے کھڑے ہوئے، کسی نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کہا: یہ تو یہودی ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا یہ ایک جان نہیں ہے؟ ابن ابی لیلیٰ کہتے ہیں: سیّدناسہل بن حنیف اور سیّدنا قیس بن سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قادسیہ مقام میں بیٹھے ہوئے تھے کہ لوگ ایک جنازہ لے کر گزرے، یہ دونوں کھڑے ہو گئے۔ کسی نے ان سے کہا:یہ تو ذمی لوگوں میں سے تھا۔ انھوں نے کہا: لوگ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس سے جنازہ لے کر گزرے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کے لیے کھڑے ہوئے، کسی نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کہا: یہ تو یہودی ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا یہ ایک جان نہیں ہے؟
Haidth Number: 3229
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۲۲۹) تخریـج: …أخرجہ البخاری: ۱۳۱۲، ومسلم: ۹۶۱ (انظر: ۲۳۸۴۲)

Wazahat

فوائد: …اس حدیث کا مفہوم سابقہ احادیث والا ہی ہے، یعنی یہ بھی مرنے والا ایک نفس ہی ہے اور ہمارا کھڑا ہونا موت کی صعوبت کی یاددہانی کی خاطرہے۔