Blog
Books
Search Hadith

کافر کی میت کے لیے کھڑے ہونا

۔ (۳۲۳۰) عَنْ خَارِجَۃَ بْنِ زَیْدٍ عَنْ عَمِّہِ یَزِیْدَ بْنِ ثَابِتٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّہُ کَانَ جَالِسًا مَعَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی أَصْحَابِہِ فَطَلَعَتْ جَنَازَۃٌ، فَلَمَّا رَآہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ثَارَ وَ ثَارَ أَصْحَابُہٗ مَعَہُ، فَلَمْ یَزَالُوْا قِیَامًا حَتّٰی نَفَذَتْ ، قَالَ: وَاللّٰہِ! مَا أَدْرِی مِنْ تَأَذٍّ بہَا، أَوْ مِنْ تَضَایُقِ الْمَکَانِ، وَلَا أَحْسِبُہَا إِلَّا یَہُوْدِیًّا أَوْ یَہُوْدِیَّۃً، وَمَا سَأَلْنَا عَنْ قِیَامِہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۱۹۶۸۲)

سیّدنایزید بن ثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے صحابہ میں تشریف فرما تھے، اتنے میں ایک جنازہ نظر آیا، جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے دیکھا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور صحابہ جلدی سے کھڑے ہو گئے اور اس کے گزر جانے تک کھڑے رہے۔ اللہ کی قسم! مجھے یہ معلوم نہ ہو سکا کہ آپ اس کی (بدبو) کی تکلیف کی وجہ سے کھڑے ہوئے یا جگہ کی تنگی کی وجہ سے، جبکہ میرا تو یہی خیال ہے کہ وہ جنازہ کسی یہودی مرد یا عورت کا تھا، بہرحال ہم نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے کھڑے ہونے کا سبب دریافت نہیں کیا تھا۔
Haidth Number: 3230
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۲۳۰) تخریـج: …حدیث صحیح۔ أخرجہ النسائی: ۴/ ۴۵(انظر: ۱۹۴۵۳)

Wazahat

فوائد: …چونکہ سابقہ احادیث میں غیر مسلم کے جنازے کو دیکھ کر کھڑے ہونے کی وجوہات بیان کی جا چکی ہیں، البتہ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ سیّدنا یزید بن ثابت bکو ان کا علم نہیں تھا۔