Blog
Books
Search Hadith

میت کو رات کودفن کرنے کااور ان اوقات کا بیان جن میں تدفین منع ہے

۔ (۳۲۶۳) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ الْأَنْصَارِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: تُوُفِّیَ رَجُلٌ عَلٰی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِنْ بَنِی عُذْرَۃَ فَقُبِرَ لَیْلًا، فَنَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنْ یُقْبَرَ الرَّجُلُ لَیْلًا حَتّٰی یُصَلّٰی عَلَیْہِ إِلَّا أَنْ یَضْطَرُّوْا إِلٰی ذَالِکَ۔ (مسند احمد: ۱۵۳۶۱)

سیّدنا جابربن عبداللہ انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے زمانے میں بنو عذرہ خاندان کا ایک آدمی رات کو فوت ہوا اور اسے رات کو ہی دفن کر دیا گیا، تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے رات کو دفن کرنے سے منع فرما دیا، جب تک اس کی نماز جنازہ ادا نہ کر لی جائے، الا یہ کہ لوگ (رات کو دفن) کرنے پر مجبور ہو جائیں۔
Haidth Number: 3263
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۲۶۳) تخریـج: …أخرجہ مسلم: ۹۴۳ (انظر: ۱۴۱۴۵، ۱۵۲۸۷)

Wazahat

فوائد: …سیّدناجابرbکہتے ہیں: نبی کریم a نے ایک صحابی کا ذکر کیا، وہ فوت ہو گیا تھا، اسے ردی سا کفن دے کر رات کو دفن کر دیا گیا، پھر آپ a نے اس سے ڈانٹ دیا کہ بندے کو رات کو دفن کیا جائے، جب تک اس کی نماز جنازہ ادا نہ کر لی جائے، الا یہ کہ کوئی آدمی ایسا کرنے پر مجبور ہو جائے۔ (صحیح مسلم)