Blog
Books
Search Hadith

مصیبت زدہ کی تعزیت کرنا، صبر کرنے کا ثواب، صبر کرنے کا حکم اور ایسی صورتوں میں کیا کہا جائے، ان سب امور کا بیان

۔ (۳۲۸۱) عَنْ ثَابِتٍ (البُنَانِیِّ) قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا یَعْنِی بْنَ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌یَقُوْلُ لِامْرَأَۃٍ مِنْ أَہْلِہِ: أَتَعْرِفِیْنَ فُلَانَۃَ؟ فَإِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ مَرَّ بِہَا وَہِیَ تَبْکِی عَلٰی قَبْرٍ، فَقَالَ لَہَا: ((اِتَّقِی اللّٰہَ وَاصْبِرِیْ۔)) فَقَالَتْ لَہُ إِلَیْکَ عَنِّیْ، فَإِنَّکَ لَا تُبَالِی بِمُصِیْبَتِی، قَالَ: وَلَمْ تَکُنْ عَرَفَتْہُ، فَقِیْلَ لَہَا: إِنَّہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ، فَأَخَذَہَا مِثْلُ الْمَوْتِ ، فَجَاَئَ تْ إِلٰی بَابِہِ فَلَمْ تَجِدْ عَلَیْہِ بَوَّابًا، فَقَالَتْ: یَا رَسُوْلُ اللّٰہِ! إِنِّی لَمْ أَعْرِفْکَ، فَقَالَ: ((إِنَّ الصَّبْرَ عِنْدَ أَوَّلِ صَدَمَۃٍ۔)) (مسند احمد: ۱۲۴۸۵)

ثابت بنانی کہتے ہیں: سیّدناانس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اپنے اہل خانہ کی ایک خاتون سے کہا: کیا تم فلاں عورت کو جانتی ہو؟رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کے پاس سے گزرے، جبکہ وہ ایک قبر پر رو رہی تھی، اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے فرمایا: اللہ سے ڈرو اور صبرکرو۔ اس نے آگے سے کہا: تم مجھ سے دور ہو جاؤ، تمہیں میری مصیبت کی کیا پرواہ ہے۔دراصل یہ خاتون آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو پہچانتی نہیں تھی، بعد میں اسے بتلایا گیا کہ یہ تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تھے، یہ سن کر اس پر موت کی گھبراہٹ سی طاری ہوگئی اور وہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دروازے پر پہنچ گئی اور وہاں کوئی دربان نہ پایا، پھر اس نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یوں عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے آپ کو پہچانا نہیں تھا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بے شک صبر تو وہ ہوتا ہے جو صدمہ کے شروع میں کیا جائے۔
Haidth Number: 3281
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۲۸۱) تخریـج: …أخرجہ البخاری: ۷۱۵۴، ومسلم: ۹۲۶(انظر: ۱۲۴۵۸)

Wazahat

فوائد: …یعنی جونہی مسلمان کو اپنی کسی چھوٹی بڑی مصیبت کی خبر ہوتی ہے، تو اسی وقت سے صبر کے تقاضے شروع ہو جاتے ہیں، یہ صبر نہیں ہے کہ خبر ملتے ہی واویلا کرلیا جائے، جنون کی سی کیفیت طاری کر لی جائے اور بعد میں تھک ہار کر صبر کا دامن پکڑ لیا جائے، کیونکہ وقت گزرنے سے تو ہر ایک کو صبر آ ہی جاتا ہے۔ اس حدیث سے انتہائی اہم سبق یہ بھی ملتا ہے کہ جو کسی کے مقام ومرتبہ کو نہ پہچانتا ہو، اس کے گستاخانہ رویے کو محسوس نہیں کرنا چاہیے، جیسا کہ