Blog
Books
Search Hadith

مصیبت زدہ کی تعزیت کرنا، صبر کرنے کا ثواب، صبر کرنے کا حکم اور ایسی صورتوں میں کیا کہا جائے، ان سب امور کا بیان

۔ (۳۲۸۲) عَنِ الْحُسَیْنِ بْنِ عَلِیٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَا مِنْ مُسْلِمٍ وَلَا مُسْلِمَۃٍ یُصَابُ بِمُصِیْبَۃٍ فَیَذْکُرُہَا وَإِنْ طَالَ عَہْدُہَا،قَالَ عُبَادَۃُ: قَدُمَ عَہْدُہَا، فَیُحْدِثُ لِذَالِکَ اسْتِرْجَاعًا إِلَّا جَدَّدَ اللّٰہُ لَہُ عِنْدَ ذَالِکَ فَأَعْطَاہُ مِثْلَ أَجْرِہَا یَوْمَ أُصِیْبَ بِہَا۔)) (مسند احمد: ۱۷۳۴)

سیّدنا حسین بن علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب کسی مسلمان مردو زن کو کوئی مصیبت لاحق ہوتی ہے اور پھر وہ بعد میں اسے یاد کر کے از سرِ نو إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھتا ہے، اگرچہ اس صدمے کو لمبا عرصہ گزر چکا ہو، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس چیز کی تجدید کر کے اسے اتنا اجر عطا کرتا ہے، جتنا صدمے والے دن دیا تھا۔
Haidth Number: 3282
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۲۸۲) تخریـج: …اسنادہ ضعیف جدا، ہشام بن ابی ہشام متروک، وأمہ لایعرف حالھا أخرجہ ابن ماجہ: ۱۶۰۰(انظر: ۱۷۳۴)

Wazahat

فوائد: …یہ کلمات مصیبت زدہ لوگوں کا ملجا و مأوی ہیں اور بندہ یہ کلمات ادا کر کے اپنی موت اور حشر کا اقرار کرتا ہے اور یقینی طور پر تسلیم کرتا ہے کہ ہر چیز نے اپنے مالک ِ حقیقی کی طرف ہی لوٹنا ہے۔