Blog
Books
Search Hadith

قبر کی ہولناکی، آزمائش، اس میں کیے جانے والا سوال اور اس کی سختی کا بیان

۔ (۳۲۹۷) عَنْ ہَانِیٍٔ مَوْلٰی عُثْمَانَ (بْنِ عَفَّانَ) قَالَ: کَانَ عُثْمَانُ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌إِذَا وَقَفَ عَلٰی قَبْرٍ بَکٰی حَتّٰی یَبُلَّ لِحْیَتَہُ، فَقِیْلَ لَہُ: تَذْکُرُ الْجَنَّۃَ وَالنَّارَ، فَـلَا تَبْکِی وَتَبْکِی مِنْ ہٰذَا؟ فَقَالَ: إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اَلْقَبْرُ أَوَّلُ مَنَازِلِ الآخِرَۃِ فَإِنْ یَنْجُ مِنْہُ فَمَا بَعْدَہُ أَیْسَرُ مِنْہُ، وَإِنْ لَمْ یَنْجُ مِنْہُ فَمَا بَعْدَہٗ أَشَدُّ مِنْہُ۔)) قَالَ: وَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((وَاللّٰہِ! مَا رَأَیْتُ مَنْظَرًا قَطُّ إِلَّا وَالْقَبْرُ أَفْظَعُ مِنْہُ۔)) (مسند احمد: ۴۵۴)

سیّدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے غلام ہانی کہتے ہیں کہ جب سیّدناعثمان بن عفان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کسی قبر کے پاس کھڑے ہوتے تو اس قدر روتے کہ ان کی داڑھی تر ہو جاتی، کسی نے ان سے کہا: آپ جنت اور دوزخ کا ذکر بھی کرتے ہیں، لیکن اس وقت تو اتنا نہیں روتے اور قبر کو دیکھ کر اس قدر روتے ہیں؟ انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا ہے: قبر آخرت کی منازل میں سب سے پہلی منزل ہے، اگر کوئی آدمی اس میں کامیاب ہو جاتا ہے تو بعد والے مراحل اس سے زیادہ آسان ہو جائیں گے، لیکن اگر کوئی شخص اس سے ہی نجات نہ پا سکا تو بعد والے مراحل اس سے مشکل ہوں گے۔ اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں نے جب بھی (اللہ کے عذاب کے) مناظر دیکھے تو قبر کا منظر سب سے ہولناک پایا۔
Haidth Number: 3297
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۲۹۷) تخریـج: …اسنادہ صحیح۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۴۲۶۷، والترمذی: ۲۳۰۸(انظر: ۴۵۴)

Wazahat

فوائد: …قبر، آخرت کی پہلی منزل ہے اور ہر قبر والے کو اندازہ ہو جاتا ہے کہ حشر کے میدان میں اس کے ساتھ کیا سلوک کیا جاء گا، آنے والی دوسری حدیث سے ثابت ہو رہا ہے کہ جنتی پر قبر میں جنت اور دوزخی پر دوزخ پیش کی جاتی ہے۔