Blog
Books
Search Hadith

عذاب قبر اور اس سے پناہ مانگنے کا بیان

۔ (۳۳۰۵) عَنْ مَسْرُوْقٍ عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: دَخَلَتْ عََلَیْھَا یَہُوْدِیَّۃٌ اسْتَوْہَبَتْہَا طِیْبًا، فَوَہَبَتْ لَہَا عَائِشَۃُ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، فَقَالَتْ: أَجَارَکِ اللّٰہُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ’ قَالَتْ: فَوَقَعَ فِی نَفْسِیْ مِنْ ذَالِکَ، حَتّٰی جَائَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَتْ: قَذَکَرْتُ ذَالِکَ لَہُ، قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّ لِلْقَبْرِ عَذَابًا؟ قَالَ: ((نَعَمْ، إِنَّہُمْ لَیُعَذَّبُوْنَ فِی قُبُوْرِہِمْ عَذَابًا تَسْمَعُہُ الْبَہَائِمُ۔)) (مسند احمد: ۲۴۶۸۱)

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: ایک یہودی عورت میرے پاس آئی اور خوشبو مانگی، سو جب میں نے اسے خوشبو دے دی تو اس نے کہا: اللہ آپ کو عذاب قبر سے محفوظ رکھے۔اس دعا سے میرے دل میں تردّد ہونے لگا، یہاں تک کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تشریف لے آئے، میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ بات بتلائی اور پوچھا: اے اللہ کے رسول! کیا قبر میں عذاب ہوتا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جی ہاں،مردوں کو قبر میں ایسا عذاب ہوتا ہے کہ چوپائے اس کی آواز کو سنتے ہیں۔
Haidth Number: 3305
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۳۰۵) تخریـج: …أخرجہ البخاری: ۶۳۶۶، ومسلم: ۵۸۶ (انظر: ۲۴۱۷۸)

Wazahat

فوائد: …عوام الناس کو اس حدیث سے ایک اہم نکتہ یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ یہ ضروری نہیں کہ ہر اہل علم کو ہر مسئلے کا علم ہو، دیکھیں کہ سیدہ عائشہcکو اس واقعہ سے پہلے عذابِ قبر کا علم نہیں تھا، لیکن انھوں نے اس تردد والی کیفیت کو اپنے لیے کافی نہیں سمجھا اور تحقیق کرتے ہوئے نبی کریم a سے سوال کیا، اسی طرح ہمیں ہرمسئلے کی قرآن و حدیث کے ذریعے تحقیق کرنی چاہیے۔