Blog
Books
Search Hadith

دورِ جاہلیت والے لوگوں کا قبر میں عذاب

۔ (۳۳۱۶) عَنْ أَمِّ مُبَشِّرٍ (امْرَأَۃِ زَیْدِ بْنِ حَارِثَۃَ) ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: دَخَلَ عَلَیَّ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَأَنَا فِی حَائِطٍ مِنْ حَوَائِطِ بَنِی النَّجَّارِ، فِیْہِ قُبُوْرٌ مِنْہُمْ، قَدْ مَاتُوا فِی الْجَاہِلِیَّۃِ، فَسَمِعَہُمْ وَہُمْ یُعَذَّبُوْنَ، فَخَرَجَ وَہُوَ یَقُوْلُ: ((اِسْتَعِیْذُوا بِاللّٰہِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ۔)) قَالَتْ: قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! وَإِنَّہُمْ لَیُعَذَّبُوْنَ فِی قُبُوْرِہِمْ؟ قَالَ: ((نَعَمْ عَذَابًا تَسْمَعُہُ الْبَہَائِمُ۔)) (مسند احمد: ۲۷۵۸۴)

سیدہ ام مبشر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میرے پاس تشریف لائے، جبکہ میں بنو نجار کے باغات میں سے ایک باغ میں تھی،اس باغ میں کچھ قبریں بھی تھیں، ان قبروں والے (قبل از اسلام یعنی) دورِ جاہلیت میں مرے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو عذاب دیئے جانے کی آوازیں سنیں، چنانچہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یہ فرماتے ہوئے نکل گئے: تم عذابِ قبر سے اللہ کی پناہ مانگا کرو۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ان لوگوں کو قبروں میں عذاب ہورہا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جی ہاں، ان کو ایسا عذاب دیا جاتا ہے کہ جو جانوروں کو سنائی دیتا ہے۔
Haidth Number: 3316
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۳۱۶) تخریـج: …حدیث صحیح۔ أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۳/ ۳۷۴، ۱۰/ ۱۹۳، وابن حبان: ۳۱۲۵، والطبرانی فی ’’الکبیر‘‘: ۲۵/ ۲۶۸، والبیھقی فی ’’اثبات عذاب القبر‘‘: ۹۵ (انظر: ۲۷۰۴۴)

Wazahat

Not Available