Blog
Books
Search Hadith

اس امر کا بیان کہ قبروں کی زیارت صرف مردوں کے لیے مستحب ہے، نہ کہ عورتوں کے لیے

۔ (۳۳۴۳) عَنْ عَلِیٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَہٰی عَنْ زِیَارَۃِ الْقُبُوْرِ وَعَنِ الْأَوْعِیَۃِ، وَأَنْ تُحْبَسَ لُحُوْمُ الْأَضَاحِیْ بَعْدَ ثَلَاثٍ، ثُمَّ قَالَ: ((إِنِّی کُنْتُ نَہَیْتُکُمْ عَنْ زِیَارَۃِ الْقُبْوِر فَزُوْرُوْہَا، فَإِنَّہَا تُذَکِّرُکُمُ الْآخِرَۃَ، وَنَھَیْتُکُمْ عَنِ الأَوْعِیَۃِ فَاشْرَبُوْا فِیْھَا، وَاجْتَنِبُوْا کُلَّ مَا أَسْکَرَ، وَنَھَیْتُکُمْ عَنْ لُحُوْمِ الْأَضَاحِیْ أَنْ تَحْبِسُوْہَا بَعْدَ ثَلَاثٍ فَاحْبِسُوْا مَا بَدَا لَکُمْ)) (مسند احمد: ۱۲۳۶)

سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے قبروں کی زیارت ، (چند مخصوص) برتنوں اور تین دنوں کے بعد تک قربانی کے گوشت کوبچا رکھنے سے منع فرمایا تھا۔ لیکن بعد میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، اب تم ان کی زیارت کیا کرو، کیونکہ یہ تمہیں آخرت یاد دلائے گی، نیز میں نے تمہیں کچھ برتنوں سے منع کیاتھا، اب تم ان میں بھی پی سکتے ہو، لیکن ہر نشہ دینے والی چیز سے بچو اور میں نے تمہیں تین دن کے بعد تک قربانی کے گوشت کوبچا رکھنے سے منع کیا تھا، اب تم جب تک چاہو اسے رکھ سکتے ہو۔
Haidth Number: 3343
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۳۴۳) تخر یـج:…صحیح لغیرہ أخرجہ ابویعلی: ۲۷۸ ورواہ ابن ابی شیبۃ: ۸/۱۱۱ مختصر بلفظ: ((کنت نھیتکم عن ھذہ الاوعیۃ، فاشربوا فیھا واجتنبوا ما اسکر۔)) (انظر: ۱۲۳۶)

Wazahat

فوائد: بعض لوگوں کے فقرو فاقہ کی بنا پر قربانی کا گوشت تین ایام کے بعد تک ذخیرہ کرنے سے منع کیا گیا تھا، اسی طرح شراب کی حرمت کے موقع پر ان برتنوں کو استعمال کرنے سے روک دیا گیا تھا: کدو سے بنایا ہوا مٹکا‘ کھجور کے تنے کو کرید کر بنایا ہوا برتن‘ روغن کیا ہوا برتن اورپرانا سبز مٹکا۔ لیکن کچھ عرصہ کے بعد آپ a نے تینوں امور کی اجازت دے دی تھی۔