Blog
Books
Search Hadith

زکوۃ کی فضیلت اور اس کی انواع زکوۃ کی فضیلت کا بیان

۔ (۳۳۵۶) عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ یَقْبَلُ الصَّدَقَاتِ وَیَأْخُذُہَا بِیَمِیْنِہِ فَیُرَبِّیْہَا لِأَحَدِکُمْ کَمَا یُرَبِّیْ أَحَدُکُمْ مُہْرَہُ أَوْ فَلُوَّہُ أَوْ فَصِیْلَہُ حَتّٰی إِنَّ اللُّقْمَۃَ لَتَصِیْرُ مِثْلَ جَبَلِ أُحُدٍ، قَالَ وَکِیْعٌ فِی حَدِیْثِہِ: وَتَصْدِیْقُ ذَالِکَ فِی کِتَابِ اللّٰہِ {وَہُوَ الَّذِی یَقْبَلُ التَّوْبَۃَ عَنْ عِبَادِہِ وَیَأْخُذُ الصَّدَقَاتِ} {وَیَمْحَقُ اللّٰہُ الرِّبَا وَیُرْبِی الصَّدَقَاتِ۔} (مسند احمد: ۱۰۰۹۰)

سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ صدقات کو قبول کرتا ہے اور ان کو دائیں ہاتھ میں وصول کرتا ہے، پھر وہ ان کو یوں بڑھاتا رہتا ہے، جیسے تم میں سے کوئی گھوڑی، اونٹنی یا گائے کے بچے کی پرورش کرتا ہے،یہاں تک کہ ایک لقمہ احد پہاڑ کے برابر ہو جاتا ہے۔ وکیع نے اپنی روایت میں کہا: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے اس فرمان کی تصدیق قرآن مجید کی ان آیات سے ہوتی ہے: اللہ اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور ان کے صدقات کو پکڑ لیتا ہے۔ (سورۂ توبہ:۱۰۴) اور اللہ سود کو ختم کرنا اور صدقات کو بڑھاتا ہے۔ (سورۂ بقرۃ:۲۸۶)
Haidth Number: 3356
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۳۵۶) تخر یـج:…حدیث صحیح أخرجہ الترمذی: ۶۶۲ (انظر: ۱۰۰۸۸)

Wazahat

فوائد:… پہلی آیت کے الفاظ کسی راوی کی بھول چوک کا نتیجہ ہیں، قرآن مجید میں یہ آیت اس طرح ہے: {اَلَمْ یَعْلَمُوْا اَنَّ اللّٰہَ ھُوَ یَقْبَلُ التَّوْبَۃَ عَنْ عِبَادِہِ وَیَأْخُذُ الصَّدَقَاتِ} اور سورۂ شوری کے الفاظ یوں ہیں: {وَھُوَ الَّذِیْ یَقْبَلُ التَّوْبَۃَ عَنْ عِبَادِہٖ وَیَعْفُوْا عَنِ السَّیِّاتِ}۔ اللہ تعالیٰ ہی ہے جو بھول چوک سے پاک ہے۔