Blog
Books
Search Hadith

زکوۃ کی فضیلت اور اس کی انواع زکوۃ کی فضیلت کا بیان

۔ (۳۳۵۷) وَعَنْہُ أَیْضًا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَا مِنْ عَبْدٍ مُؤْمِنٍ تَصَدَّقَ بِصَدَقَۃٍ مِنْ طَیِّبٍ، وَلَا یَقْبَلُ اللّٰہُ إِلَّا طَیِّبًا وَلاَ یَصْعَدُ إِلَی السَّمَائِ إِلَّا طَیِّبٌ إِلَّا وَہُوَ یَضَعُہَا فِی یَدِ الرَّحْمٰنِ أَوْ فِی کَفِّ الرَّحْمٰنِ فَیُرَبِّیہَا لَہُ کَمَا یُرَبِّیْ أَحْدُکُمْ فَلُوَّہُ أَوْ فَصِیْلَہُ حَتّٰی إِنَّ التَّمْرَۃَ لَتَکُوْنُ مِثْلَ الْجَبْلِ الْعَظِیْمٍ۔)) (مسند احمد: ۹۴۱۳)

سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو مومن حلال اور پاکیزہ کمائی میں سے صدقہ کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ بھی صرف پاکیزہ ہی کو قبول فرماتا ہے اور آسمان کی طرف بھی صرف یہی حلال کمائی چڑھتی ہے، بہرحال اللہ تعالیٰ اس (صدقہ کو) اپنے ہاتھ میں لے کر یوں بڑھاتا رہتا ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنی گھوڑی، یا گائے کے بچے کو پالتا ہے، یہاں تک کہ ایک کھجور بہت بڑے پہاڑ کے برابر ہو جاتی ہے۔
Haidth Number: 3357
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۳۵۷) تخر یـج:…أخرجہ مسلم: ۱۰۱۴، وعلقہ البخاری باثر الحدیثین: ۱۴۱۰، ۷۴۳۰ (انظر: ۱۰۹۴۵)

Wazahat

فوائد: صدقہ و خیرات کسی بھی عبادت گزار کی عبادات کا اہم جزو ہے اور اس کے بغیر زندگی نامکمل ہے، نبی کریمa نے اپنی حیات ِ مبارکہ میں مختلف انداز میں صدقہ کی عظیم مثالیں پیش کیں، صحابہ کرام eنے بھی اس پہلو کو تشنہ نہ رہنے دیا۔