Blog
Books
Search Hadith

گائے اور وقص کی زکوۃ کے بارے میں بیان

۔ (۳۳۸۷) عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌قَالَ بَعَثَنِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أُصَدِّقُ أَہْلَ الْیَمَنِ وَأَمَرَنِی أَنْ آخُذَ مِنَ الْبَقَرِ مِنْ کُلِّ ثَلَاثِیْنَ تَبِیْعًا (قَالَ ہَارُوْنَ: وَالتَّبِیْعُ الْجَذَعُ أَوْ الْجَذَعَۃُ) وَمِنْ کُلِّ أَرْبَعِیْنَ مُسِنَّۃً، قَالَ: فَعَرَضُوْا عَلَیَّ أَنْ آخَذُ مِنَ الأَرْبَعِیْنَ، قَالَ ہَارُوْنَ: مَا بَیْن الأَرْبَعِیْنَ وَالْخَمْسِیْنَ وَمَا بَیْنَ السِّتِّیْنََ وَالسَّبْعِیْنَ وَمَا بَیْنَ الثَّمَانِیْنَ وَالتِّسْعِیْنَ، فَأَبَیْتُ ذَاکَ، وَقُلْتُ لَہُمْ: حَتّٰی أَسَأَلَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنْ ذَالِکَ فَقَدِمْتُ، فَأَخْبَرْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَاَمَرَنِی أَنْ آخُذَ مِنْ کُلِّ ثَلَاثِیْنَ تَبِیْعًا، وَمِنْ کُلِّ أَرْبَعِیْنَ مُسِنَّۃً وَمِنَ السِّتِّیْنَ تَبِیْعَیْنِ، وَمِنْ السَّبْعِیْنَ مُسِنَّۃً وَتَبِیْعًا وَمِنَ الثَّمَانِیْنَ مُسِنَّتَیْنِ، وَمِنَ التِّسْعِیْنَ ثَلَاثَۃَ أَتْبَاعٍ، وَمِنَ الْمِائَۃِ مُسِنَّۃً وَتَبِبْعَیْنِ وَمِنَ الْعَشَرَۃِ وَالْمَائَۃِ مُسِنَّتَیْنِ وَتَبِیْعًا، وَمِنَ الْعِشْرِیْنَ وَمِائَۃٍ ثَلَاثَ مُسِنَّاتٍ أَوْ أَرْبَعَۃَ أَتْبَاعٍ قَالَ وَأَمَرَنِی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنْ لَاآخُذَ فِیْمَا بَیْنَ ذَالِکَ، وَقَالَ ہَارُوْنَ فِیْمَا بَیْنَ ذَالِکَ شَیْئًا إِلَّا أَنْ یَبْلُغَ مُسَنَّۃً أَوْ جَذَعًا، وَزَعَمَ أَنَّ الْأَوْقَاصَ لاَ فَرِیْضَۃَ فِیْہَا۔ (مسند احمد: ۲۲۴۳۴)

سیدنا معاذ بن جبل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے اہلِ یمن سے زکوۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا اور حکم دیا کہ ہر (۳۰) گائے پر ایک سالہ بچھڑا یا بچھڑی اور ہر (۴۰) پر دو دانتا وصول کروں،ان لوگوں نے میرے سامنے تجویز پیش کی کہ میں ہر چالیس کے حساب سے زکوۃ وصول کروں، ہارون راوی کہتے ہیں: یعنی چالیس اور پچاس کے درمیان اور ساٹھ اور ستر کے درمیان اور اسی اور نوے کے درمیان۔ لیکن میں نے ان کی تجویز تسلیم کرنے سے انکار کیا اور کہاکہ جب تک میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے دریافت نہ کرلوں، از خود میں کوئی فیصلہ نہیں کروں گا۔ پس میں آیا اور ساری بات نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بتلائی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہر (۳۰) پر ایک سالہ اور ہر (۴۰) پر دو دانتا، ہر (۶۰) پر ایک سالہ دو جانور، ہر (۷۰) پر ایک جانور دو دانتا اور ایک جانور ایک سالہ، ہر (۸۰) پر دو عدد دو دانتے،ہر (۹۰) پر تین عدد ایک سالہ، ہر (۱۰۰) پر ایک عدد دو دانتا اور دو عدد ایک سالہ، (۱۱۰)پر دو عدد دو دانتے اور ایک عدد ایک سالہ ، اور (۱۲۰) پر تین عدد دو دانتے یا چار عدد ایک سالہ جانور وصول کروں۔سیدنامعاذ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے یہ حکم بھی دیا کہ میں ان ہر دو نصابوں کی درمیان والی مقدار کی زکوۃ وصول نہ کروں۔ہارون کہتے ہیں: اس کا مطلب یہ ہے کہ جس مقدار پر ایک سالہ یا دو دانتا جانور واجب ہو، وہ وصول کر لوں اور درمیان والی مقدار جسے عربی میں وَقَص کہتے ہیں اس پر زکوۃ فرض نہیں ہے۔
Haidth Number: 3387
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۳۸۷) تخر یـج:… اسنادہ ضعیف لجھالۃ سلمۃ بن اسامۃ، وشیخہ یحیی بن الحکم مجھول الحال أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۲۰/ ۲۴۹(انظر: ۲۲۰۸۴)

Wazahat

فوائد: سیدنا معاذ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا نبی کریم کی حیاتِ مبارکہ میں مدینہ منورہ میں واپس آنا ثابت نہیں ہے، بہرحال اس حدیث میں جو مسائل بیان کیے گئے ہیں، وہ درست ہیں کہ گائیوں کی مقدار کو حتی الامکان(۳۰، ۳۰)، (۴۰، ۴۰) اور (۳۰، ۴۰) میں تقسیم کر کے زکوۃ کے جانوروں کا فیصلہ کیا جائے اور باقی بچ جانے والے جانوروں پر زکوۃ نہ لی جائے، اسی تعداد کو وقص کہتے ہیں۔