Blog
Books
Search Hadith

زکوۃ وصول کرتے ہوئے لوگوں کے قیمتی مال سے اجتناب کرنے، بکریوں میں سے کس قسم کی بکری کا کفایت کرنے اور زکوۃ کی واجب مقدار سے افضل یا زائد دینے کا بیان

۔ (۳۳۹۲) عَنِ الصُّنَابِحِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌قَالَ: رَاٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی إِبِلِ الصَّدَقَۃِ نَاقَۃً مُسِنَّۃً، فَغَضِبَ وَقَالَ: ((مَا ہٰذِہِ؟)) فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنِّی ارْتَجَعْتُہَا بِبَعِیْرَیْنِ مِنْ حَاشِیَۃِ الصَّدَقَۃِ، فَسَکَتَ۔ (مسند احمد: ۱۹۲۷۶)

سیدنا صنابحی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے صدقہ کے اونٹوں میں ایک بیش قیمت اونٹنی دیکھی تو غصے میں آ کر فرمایا: یہ کیا ہے؟ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے صدقہ کے دو کم تر اونٹ دے کر ان کے عوض یہ لی ہے۔ یہ سن کر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خاموش رہے۔
Haidth Number: 3392
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۳۹۲) تخر یـج:… حدیث ضعیف، ھذا اسناد اختلف فیہ علی قیس بن ابی حازم، فرواہ مجالد بن سعید عنہ، عن الصنابحیی، ومجالد ضعیف، ورواہہ اسماعیل بن ابی خالد عنہ مرسلا، وقال البخاری: لم یصح حدیث الصدقۃ أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۳/ ۱۲۵، ۶/ ۱۱۶، وابویعلی: ۱۴۵۳، والبیھقی:۴/ ۱۱۳، والطبرانی فی الکبیر : ۷۴۱۷ (انظر: ۱۹۰۶۶)

Wazahat

Not Available