Blog
Books
Search Hadith

کھیتیوں اور پھلوں کی زکوۃ کا بیان

۔ (۳۴۱۵) عَنِ الْعَلَائِ بْنِ اَلْحَضْرَمِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: بَعَثَنِی رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہَ وَعَلٰی آلِہِ وَصَحْبِہِ وَسَلَّمَ إِلَی الْبَحْرَیْنِ أَوْ أَہْلِ ہَجَرَ شَکَّ أَبُوْ حَمْزَہَ قَالَ: کُنْتُ آتِی الحَائِطَ، یَکُوْنُ بَیْنَ الْإِخْوَۃ ِفَیُسْلِمُ أَحَدُہُمْ فَآخُذُ مِنَ الْمُسْلِمِ الْعُشْرَ، وَمِنَ الْآخَرِ الْخَرَاجَ۔ (مسند احمد: ۲۰۸۰۱)

۔ سیدنا علاء بن حضرمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے بحرینیا ہجر کی طرف بھیجا تھا، میں جب ایسے باغ میں جاتا، جو مختلف بھائیوںکا ہوتا اور ان میں سے ایک مسلمان ہو چکا ہوتا تو مسلمان سے دسواں حصہ زکوۃ لیتا اور دوسروں سے خراج وصول کرتا تھا۔
Haidth Number: 3415
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۴۱۵) تخر یـج:…اسنادہ ضعیف، المغیرۃ الازدی مجھول أخرجہ ابن ماجہ: ۱۸۳۱(انظر: ۲۰۵۲۷)

Wazahat

فوائد: خراج: وہ جزیہ جو ذمیوں سے وصول کیا جاتا ہے۔ یہ حدیث تو ضعیف ہے، لیکن ذمی لوگوں سے جزیہ وصول کرنا ایک شرعی مسئلہ ہے، اس کی ماہانہ یا سالانہ مقدار کا فیصلہ حاکمِ وقت کرے گا، ویسے سیدنا معاذ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌بیان کرتے ہیں : اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَمَرَہٗاَنْیَّاْخُذَ مِنْ کُلِّ حَالِمٍ دِیْنَارًا۔ (نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو حکم دیا تھا کہ وہ ہر بالغ سے ایک دینار وصول کریں)۔ (ابوداود: ۳۰۳۸، ترمذی: ۶۲۳، نسائی: ۵/ ۲۶، ابن ماجہ: ۱۸۰۳) ایک دینار ساڑھے چار (4+) ماشے سونے کا ہوتا ہے۔ یہ خراج سالانہ فی کس کے لحاظ سے لیا جاتا تھا۔ (عبداللہ رفیق)