Blog
Books
Search Hadith

رِکاز اور کان کی زکوٰۃ کا بیان

۔ (۳۴۲۵) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِلٰی خَیْبَرَ فَدَخَلَ صَاحِبٌ لَنَا إِلٰی خَرِبَۃٍ،یَقْضِی حَاجَتَہُ، فَتَنَاوَلَ لَبِنَۃً لِیَسْتَطِیَب بِہَا فَانْہَارَتْ عَلَیْہِ تِبْرًا، فأَخَذَہَا فَأَتٰی بِہَا النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَأَخْبَرَہُ بِذٰلِکَ، قَالَ: زِنْہَا فَوَزَنَھَا، فَإِذَا مِئَتَا دِرْہَمٍ، فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ہَذَا رِکَازٌ، وَفِیْہِ الْخُمْسُ۔ (مسند احمد: ۱۲۳۲۳)

۔ سیدناانس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ خیبر کی طرف گئے، ہمارا ایک ساتھی قضائے حاجت کے لئے ایک ویرانے کی طرف گیا، جب اس نے استنجاء کرنے کے لئے ایک اینٹ اٹھائی تو اسے وہاں سے سونے کی ایک ڈلی ملی،اس نے وہ اٹھا لی اور اسے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس لے آیا اور ساری بات آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بتلا دی،آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس کا وزن کرو۔ اس نے وزن کیا تو وہ دو سو درہم کی ہوئی۔نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ رکاز ہے اور اس میںخُمُسیعنی پانچواں حصہ زکوٰۃ ہے۔
Haidth Number: 3425
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۴۲۵) تخر یـج: اسنادہ ضعیف لضعف عبد الرحمن بن زید۔ أخرجہ البزار ۸۹۳، والبیھقی: ۴/۱۵۵ (انظر: ۱۲۲۹۸)

Wazahat

فوائد:… رِکاز کی تعریف میں اختلاف پایا جاتا ہے: جمہور، امام مالک اور امام شافعی کے نزدیک اس سے مراد دورِ جاہلیت کا زمین میں مدفون خزانہ ہے، جو بغیر کسی محنت و مشقت کے حاصل ہو جاتا ہے۔ امام ابو حنیفہ اور امام ثوری کے نزدیک اس سے مراد اللہ تعالیٰ کا زمین میں پیدا کیا ہوا اصلی حالت میں معدنیات کا ذخیرہ ہے۔ ابن اثیر اور صاحب قاموس نے رکاز کے یہ دونوں معانی ذکر کیے ہیں، ظاہر بات ہے کہ کسی ایک معنی کا تعین کرنا ضروری ہے۔ جمہور کا مسلک راجح معلوم ہوتا ہے، جیسا کہ شیخ البانی نے کہا: لغت میں دونوں معنے مراد ہیں، لیکن شرعا صرف جاہلیت کا دفینہ مراد ہے، جیسا کہ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌کی حدیث سے معلوم ہو رہا ہے۔ (تمام المنۃ: ص ۳۷۶) تیسرے نمبر پر آنے والی ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ کییہ حدیث اور اس کی شرح ملاحظہ فرمائیں۔