Blog
Books
Search Hadith

زکوۃ کے عامل کو زکوۃ دے دینے سے مالک بریٔ الذمہ ہو جاتا ہے، خواہ وہ نمائندہ اس میں ناجائز تصرف کرے

۔ (۳۴۳۸) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ (بْنِ مَسْعُوْدٍ) ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنَّہُ سَیَکُوْنَ عَلَیْکُمْ أُمَرَائُ وَتَرَوْنَ أَثَرَۃً۔)) قَالَ: قَالُوْا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! فَمَا یَصْنَعُ مَنْ أَدْرَکَ ذَاکَ مِنَّا؟ قَالَ: ((أَدُّوْا الْحَقَّ الَّذِی عَلَیْکُمْ وَسَلُوْا اللّٰہَ الَّذِیْ لَکُمْ۔)) قَالَ عَبْدُ اللّٰہِ: سَمِعْتُ أَبِیْ قَالَ: سَمِعْتُ یَحْیٰی قَالَ: سَمِعْتُ سُلَیْمَانَ قَالَ: سَمِعْتُ زَیْدَ بْنَ وَہْبٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنَّکُمْ سَتَرَوْنَ بَعْدِی أَثَرَۃً وَأُمُوْرًا تُنْکِرُوْنَہَا۔)) قَالَ: قُلْنَا: مَاتَأْ مُرُناَ؟ قَالَ: ((أَدُّوْا إِلَیْھِمْ حَقَّہُمْ وَسَلُوْا اللّٰہَ حَقَّکُمْ۔)) (مسند احمد: ۳۶۴۱)

۔ سیدناعبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عنقریب تم پر ایسے حکمران مسلط ہوجائیں گے جو دوسروں کو تم پر ترجیح دیں گے۔ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم میں سے جو آدمی ایسی صورت حال کو پائے، وہ کیا کرے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم اس حق کو ادا کرنا جو تم پر ہے اور اپنے حق کا سوال اللہ تعالیٰ سے کرنا۔ … ایک روایت میں ہے: سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہم سے فرمایا: تم میرے بعد دیکھو گے کہ دوسروں کو تم پر ترجیح دی جائے گی اور برے امور بھی تمہیں نظر آئیں گے۔ ہم نے کہا: ایسے حالات میں آپ ہمیں کیا کرنے کا مشورہ دیں گے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم ان (حکمرانوں) کا حق ادا کرنا اور اپنے حق کا سوال اللہ تعالیٰ سے کرنا
Haidth Number: 3438
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۴۳۸) تخر یـج: أخرجہ البخاری: ۷۰۵۲، ومسلم: ۱۸۴۳(انظر: ۳۶۴۱)

Wazahat

فوائد:… جمہور اہل علم کی رائے یہ ہے کہ جب زکوۃ ظالم حکمرانوں کے سپرد کر دی جائے گی تو ربّ المال بریء الذمہ ہو جائے گا اور اس کا فرض ساقط ہو جائے گا۔