Blog
Books
Search Hadith

آپ کے ارشاد تم پہلے لوگوں کے طریقوں کی پیروی کرو گے کا بیان

۔ (۳۴۵)۔عَنْ أَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّؓ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَتَتَّبِعُنَّ سُنَنَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ شِبْرًا بِشِبْرٍ وَذِرَاعًا بِذِرَاعٍ حَتَّی لَوْ دَخَلُوْا جُحْرَ ضَبٍّ لَتَبِعْتُمُوْہُمْ۔)) قُلْنَا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! آلْیَہُوْدُ وَالنَّصَارٰی؟ قَالَ: ((فَمَنْ۔)) (مسند أحمد: ۱۱۸۲۲)

سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: تم ضرور ضرور اپنے سے پہلے والے لوگوں کے طریقوںکی اس طرح پیروی کرو گے، جیسے بالشت کے برابر بالشت اور ہاتھ کے برابر ہاتھ ہوتا ہے، یہاں تک کہ اگر وہ لوگ گو کے بِل میں گھسے تو تم بھی اس میں ان کے پیچھے چلو گے۔ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا یہودی اور عیسائی؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: تو اور کون۔
Haidth Number: 345
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۴۵) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۴۵۶، ۷۳۲۰، ومسلم: ۲۶۶۹(انظر: ۱۱۸۰۰)

Wazahat

Not Available