Blog
Books
Search Hadith

عاملینِ زکوۃ

۔ (۳۴۶۳) عَنْ اَبِی مَوْسَی الاَشْعِرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنَّ الْخَازِنَ الْاَمِیْنَ الَّذِییُعْطِی مَا اُمِرَ بِہِ کاَمِلاً مُوَفَّرًا، طَیِّبَۃً بِہِ نَفْسُہُ حَتّٰییَدْفَعَہُ إِلَی الَّذِی اُمِرَ لَہُ بِہِ اَحَدُ الْمُتَصَدِّقَیْنِ۔)) (مسند احمد: ۱۹۷۴۱)

۔ سیدناابو موسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس دیانت دار خزانچی کو جو حکم دیا جائے، اگر وہ اسی کے مطابق اور نفس کی خوشی کے ساتھ پوری طرح اس شخص کو دے دے، جس کا اسے کہا گیا تھا، تو وہ دو صدقہ کرنے والوںمیں سے ایک ہو گا۔
Haidth Number: 3463
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۴۶۳) تخر یـج: اخرجہ البخاری: ۱۴۳۸، ۳۲۱۹، ومسلم: ۱۰۲۳(انظر: ۱۹۵۱۲)

Wazahat

فوائد:… خزانچی لوگوں کو چاہیے کہ وہ ’’مدعی سست اور گواہ چست‘‘ والا معاملہ نہ کریں، بلکہ مالکان کی طرف خیر و بھلائی کے امور میں خرچ کرنے کا ان کو جو حکم دیا جائے وہ اس پر عمل گزریں اور ان کی خوشامد کرتے ہوئے اور اپنے آپ کو بڑا خیرخواہ ثابت کرنے کے لیے ان کو بخل کی تجویز نہ دیں۔ ایک اصل صاحب مال اور دوسرا خزانچی۔ گویا اگرچہ خزانچی اپنی جیب سے مال نہیں خرچ کر رہا، لیکن خوش دلی سے اور مالک کی ہدایات کے مطابق مال دینے کی وجہ سے صاحب مال کی طرح اجر وثواب کا حق دار ہے۔ یہ معنی اس وقت ہے جب ’’المتصدقین‘‘ پڑھا جائے اگر جمع کا لفظ ہو (المتصدقین) تو معنی ہوگا وہ صدقہ کرنے والوں میں سے ایک صدقہ کرنے والا ہے۔ (عبداللہ رفیق)