Blog
Books
Search Hadith

عاملینِ زکوۃ

۔ (۳۴۶۶) عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِیْجٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اَلْعَامِلُ فِی الصَّدَقَۃِ بِالْحَقِّ لِوَجْہِ اللّٰہِ عَزَّ َوَجَلَّ کَالْغَازِی فِی سَبِیْلِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ حَتّٰییَرْجِعَ إِلٰی اَہْلِہِ)) (مسند احمد: ۱۵۹۲۰)

۔ سیدنارافع بن خدیج ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر صدقات کی وصولی کرنے والا اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے، یہاں تک کہ وہ گھر لوٹ آئے۔
Haidth Number: 3466
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۴۶۶) تخر یـج: حدیث حسن، ھذا الاسناد منقطع، لکنہ جاء متصلا ایضا فی الروایۃ الآتیۃ فی المسند: ۴/ ۱۴۳(انظر: ۱۵۸۲۶)

Wazahat

فوائد:… نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس حدیث ِ مبارکہ میں جس عامل کی تعریف کر رہے ہیں، عصر حاضر میں ایسے لوگوں کا فقدان ہے اور بہت سارے ملازمین اپنے حق میںیا تو شرعی مسائل سے غافل ہیںیا پھر اپنے اور اپنی اولاد کے حق میں ظالم ہیں۔