Blog
Books
Search Hadith

غلاموں کی آزادی پر زکوۃ صرف کرنا

۔ (۳۴۷۱) عَنْ اَبِی ہُرَیَْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((ثَلَاثٌ کُلُّہُمْ حَقٌّ عَلَی اللّٰہِ عَوْنُہٗ: الْمُجَاہِدُفِی سَبِیْلِ اللّٰہِ، وَالنَّاکِحُ الْمُسْتَعِفُّ، وَالْمُکَاتَبُ یُرِیْدُ الْاَدَائَ۔)) (مسند احمد: ۷۴۱۰)

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تین آدمیوں کی مدد کرنا اللہ پر حق ہے:(۱)اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا، (۲) پاکدامنی کے مقصد سے نکاح کرنے والا اور (۳) وہ مکاتَب غلام جو اپنی ادائیگی کا ارادہ رکھتا ہو۔
Haidth Number: 3471
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۴۷۱) اسنادہ قوی۔ اخرجہ ابن ماجہ: ۲۵۱۸، والترمذی: ۱۶۵۵، والنسائی: ۶/ ۱۵ (انظر: ۷۴۱۶)

Wazahat

فوائد:… مکاتَب: وہ غلام جس نے اپنے آقا سے رقم مقرر کر کے آزادی حاصل کرنے کا معاہدہ کیا ہو۔ دونوں احادیث اس موضوع پر واضح نہیں ہیں کہ زکوۃ کے مال سے غلاموں کو آزاد کیا جائے، بہرحال یہ مسئلہ اپنی جگہ درست ہے کہ زکوۃ کے آٹھ مصارف میں سے ایک مصرف غلاموں کی آزادی ہے، وہ مکاتَب ہوں یا غیر مکاتَب۔