Blog
Books
Search Hadith

آپ کے ارشاد تم پہلے لوگوں کے طریقوں کی پیروی کرو گے کا بیان

۔ (۳۴۸)۔عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ ؓ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَیَحْمِلَنَّ شِرَارُ ھٰذِہِ الْأُمَّۃِ عَلٰی سُنَنِ الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِہِمْ أَھْلِ الْکِتَابِ حَذْوَ القُذَّۃِ بِالْقُذَّۃِ۔)) (مسند أحمد: ۱۷۲۶۵)

سیدنا شداد بن اوس ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: اس امت کے برے لوگ اپنے سے پہلے لوگوں کے طریقوں کے مطابق ایسے ہی چلیں گے، جیسے تیار کیا ہوا تیر دوسرے تیر کے مطابق ہوتا ہے۔
Haidth Number: 348
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۴۸) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف شھر بن حوشب ۔ أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۷۱۴۰(انظر: ۱۷۱۳۵)

Wazahat

فوائد:… حَذْوَ الْقُذَّۃِ بِالْقُذَّۃِ یہ دو چیزوں میں مکمل یکسانیت کے لیے ضرب المثل ہے۔