Blog
Books
Search Hadith

سوال نہ کرنے پر بیعت کرنا

۔ (۳۵۳۷) عَنْ اَبِی الْیَمَانِ وَ اَبِیْ الْمُثَنّٰی اَنَّ اَبَا ذَرٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌قَالَ: بَایَعَنِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خَمْسًا، وَاَوْثَقَنِیْ سَبْعًا، وَاَشْہَدَ اللّٰہَ عَلَیَّ تِسْعًا اَنْ لا اَخَافَ فِی اللّٰہِ لَوْمَۃَ لَائِمٍ، ثُمَّ قَالَ اَبُوْ الْمُثْنَّی: قَالَ اَبُوْ ذَرٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ فَدَعَانِی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((ہَلْ لَکَ إِلٰی بَیْعَۃٍ وَلَکَ الْجَنَّۃُ؟)) قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: وَبَسَطْتُّ یَدِی، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَہُوَ یَشْتَرِطُ عَلَیَّ: ((اَنْ لَّاتَسْاَلِ النَّاسَ شَیْئًا۔)) قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: ((وَلاَ سَوْطَکَ إِنْ یَسْقُطْ مِنْکَ حَتّٰی تَنْزِلَ إِلَیْہِ فَتَاْخُذَہُ۔)) (مسند احمد: ۲۱۸۴۱)

۔ سیدنا ابوذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے اس بات پر پانچ دفعہ بیعت لی، سات مرتبہ پختہ عہد لیا اور نو بار اللہ تعالیٰ کو مجھ پر گواہ بنایا کہ میں اللہ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہ ڈروں۔ ابو مثنّٰی کہتے ہیں کہ سیدنا ابو ذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے بلا کر فرمایا: کیا تم ایک ایسی میری بیعت کرنے پر تیار ہو جاؤ گے، جس کے عوض تم کو جنت ملے گی؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، پھر میں نے اپنا ہاتھ آگے کر دیا،آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ پر اس شرط کا تعین کرتے ہوئے فرمایا: تم نے لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہیں کرنا۔ میں نے کہا: جی ٹھیک ہے، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر کوڑا بھی گر جائے تو اس کا سوال بھی نہیں کرنا، بلکہ خود اتر کر اٹھانا ہے۔
Haidth Number: 3537
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۵۳۷) تخر یـج: اسنادہ ضعیف، ابو الیمان و ابو المثنی فی عداد المجھولین، لکن تشھد لھاتین الجملتین احادیث اخری:’’اَنْ لا اَخَافَ فِی اللّٰہِ لَوْمَۃَ لَائِمٍ‘‘ و ’’اَنْ لَّاتَسْاَلِ النَّاسَ شَیْئًا‘‘ (انظر: ۲۱۵۰۹)

Wazahat

Not Available