Blog
Books
Search Hadith

سوال نہ کرنے پر بیعت کرنا

۔ (۳۵۳۹) عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ یَزِیْدَ عَنْ ثَوْبَانَ (مَوْلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ یَتَقَبَّلُ ،( وَفِی رِوَاَیٍۃ مَنْ یَتَکَفَّلُ) لِی بِوَاحِدَۃٍ وَاَتَقَبَّلُ (وَفِی رِوَایَۃٍ: وَاَتَکَفَّلُ) لَہُ بِالْجَنَّۃِ؟)) قَالَ: قُلْتُ: اَنَا، قَالَ: ((لاَ تَسْاَلِ النَّاسَ شَیْئًا۔)) فَکَانَ ثَوْبَانُ یَقَعُ َسْوُطُہ وَہُوَ رَاکِبٌ فَلَا یَقُوْلُ لِأَحَدٍ نَاوِلْنِیْہِ حَتّٰییَنْزِلَ فَیَتَنَاوَلَہُ۔ (مسند احمد: ۲۲۷۴۴)

۔ مولائے رسول سیدنا ثوبان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کون ہے جو مجھے ایک چیز کی ضمانت دے، اور میں اسے جنت کی ضمانت دوں گا؟ میں نے کہا: جی میں (حاضر ہوں)۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: توپھر تم نے لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہیں کرنا۔ جب سیدنا ثوبان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سواری پر سوار ہوتے اور ان کی لاٹھی گر جاتی تو وہ کسی سے نہیں کہتے تھے کہ وہ ان کو اٹھا کر دے دے، بلکہ خود سواری سے اتر کر اس کو اٹھاتے تھے۔
Haidth Number: 3539
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۵۳۹) تخر یـج: حدیث صحیح۔ اخرجہ ابن ماجہ: ۱۸۳۷، والنسائی: ۵/ ۹۶، (انظر: ۲۲۳۸۵)

Wazahat

فوائد:… ہمیں اندازہ کر لینا کہ ہمارے مذہب کے نزدیک ہماری عزت اور غیرت کس قدر قیمتی چیز ہے کہ اس کا ہلکا سا متأثر ہونا بھی ہماری شریعت کو گوارا نہیں ہے، جو لوگ شریعت کے اس قانون کے بارے میں محتاط نہیں رہتے، معاشرے میں ان کی قدر گھٹ جاتی ہے، بلکہ وہ خود عزت ِ نفس میں کمی ہوتی ہوئی محسوس کرتے ہیں۔ ہمیں اس بارے میں اپنے ضمیر کے ساتھ یہ پکا فیصلہ کرنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے کسی شخص سے کوئی مطالبہ نہیں کرنا اور کسی بشر سے کوئی حرص اور لالچ وابستہ نہیں رکھنی، زندگی کا مزہ بھی آئے گا اور اللہ تعالیٰ خیر و برکت بھی عطا کرے گا۔