Blog
Books
Search Hadith

نفلی صدقات کی ترغیب اور فضیلت کا بیان

۔ (۳۵۷۴) عَنْ ابْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ اَبِیْہِ (بُرَیْدَۃَ الاَسْلَمِیِّ) ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَا یُخْرِجُ رَجُلٌ شَیْئًا مِنَ الصَّدَقَۃِ حَتّٰییَفَکَّ عَنْہَا لَحْیَیْ سَبْعِیْنَ شَیْطَانًا۔)) (مسند احمد: ۲۳۳۵۰)

۔ سیدنا بریدہ اسلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب بھی کوئی آدمی صدقہ کرتاہے تو وہ ستر شیطانوں کے جبڑے توڑتا ہے۔
Haidth Number: 3574
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۵۷۴) تخر یـج: قال الالبانی: صحیح، انظر الصحیحۃ: ۱۲۶۸۔ اخرجہ ابن خزیمۃ: ۲۴۵۷، والحاکم: ۱/ ۴۱۷، والبیھقی: ۴/ ۱۸۷(انظر: ۲۲۹۶۲)

Wazahat

فوائد:… معلوم ہوا کہ شیطان کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ مسلمان کو کنجوسی اور بخیلی جیسی گھٹیا صفات میں جکڑ دیا جائے، یہی وجہ ہے کہ صدقہ و خیرات کرنے سے اس کو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے، ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے ربّ کے حکم کی پیروی کر تے ہوئے اور اسے خوش کرتے ہوئے اور اپنے ابدی دشمن شیطان کو ستاتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کیا کریں۔ اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ مسلم معاشرے میں صدقہ و خیرات کی بہت زیادہ اہمیت ہے اور یہ بڑی اصلاح کا سبب ہے، اس سے جہاں صدقہ کرنے والا خود پاکیز ہ ہوتا ہے اور اپنے مال میں برکت حاصل کرتا ہے، وہاں صدقہ وصول کرنے والا بھی اپنے حالات کو سنوار لیتا ہے۔ کاش کہ ہمارے ہاں بھی صدقہ و خیرات کا یہ نظام منظم بن جاتا اور سرمایہ دار اس چیز کو اپنے لیے اعزاز کا باعث سمجھ لیتے۔