Blog
Books
Search Hadith

نفلی صدقات کی ترغیب اور فضیلت کا بیان

۔ (۳۵۷۸) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: کَانَ مَرْثَدُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ لَایَجِیْئُ إِلَی الْمَسْجِدِ إِلَّا وَمَعَہُ شَیْئٌیَتَصَدَّقُ بِہِ، قَالَ: فَجَائَ ذَاتَیَوْمٍ إِلَی الْمَسْجِدِ وَمَعَہُ بَصَلٌ؟ فَقُلْتُ لَہُ: اَبَا الْخَیْرِ مَا تُرِیْدُ إِلٰی ھٰذَا یُنْتِنُ عَلَیْکَ ثَوْبَکَ؟ قَالَ: یَا ابْنَ اَخِیْ! إِنَّہُ وَاللّٰہِ! مَا کَانَ فِی مَنْزِلِیْ شَیْئٌ اَتَصَدَّقُ بِہِ غَیْرَہٗ، إِنَّہُ حَدَّثَنِی رَجُلٌ مِنْ اَصْحَابِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((ظِلُّ الْمُؤْمِنِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ صَدَقَتُہُ۔)) (مسند احمد: ۲۳۸۸۶)

۔ (دوسری سند) یزید کہتا ہے: مرثد بن عبد اللہ جب بھی مسجد کی طرف آتے تو صدقہ کرنے کے لیے ان کے پاس کوئی نہ کوئی چیز ہوتی تھی۔ ایک دن جب وہ آئے تو ان کے پاس ایک پیاز تھا، میں نے کہا: ابو الخیر! آپ اس کو کیا کریں گے؟ یہ تو آپ کے کپڑوں کو بدبودار کر دے گا۔ انہوں نے کہا: بھتیجے! اللہ کی قسم! آج میرے گھر میں صدقہ کرنے کے لئے اس کے سوا کوئی چیز نہیں تھی۔ مجھے ایک صحابی نے بیان کیا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن مومن پر اس کا صدقہ سایہ فگن ہو گا۔
Haidth Number: 3578
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۵۷۸) تخر یـج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد:… جس طرح ہر انسان کی ضروریات اور اہل و عیال کے تقاضے ہوتے ہیں، اسی طرح صدقہ و خیرات ہماری زندگی کی ایک ضرورت اور تقاضا ہے، لیکنیہ ایک مسلّمہ حقیقت ہے کہ لوگوں نے اپنے بال بچوں میں خوش رہنے اور بیوی بچوں کی ہر قسم کی خواہش پورے کرنے کو ہی مقصد ِ حیات سمجھ لیا، ہمارے ہاں سعادت اور خوش بختییہی علامت ہے، بے سہارا اور فقروفاقہ سے دوچار لوگوں کا پرسانِ حال کوئی نہیں ہے ۔