Blog
Books
Search Hadith

نفلی صدقات کی ترغیب اور فضیلت کا بیان

۔ (۳۵۸۵) عَنْ حَارِثَۃَ بْنِ وَہْبٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((تَصَدَّقُوْا فَیُوْشِکُ الرَّجُلُ یَمْشِیْ بِصَدَقَتِہِ، فَیَقُوْلُ الَّذِیْ اُعْطِیَہَا: لَوْ جِئْتَ بِہَا بِالْاَمْسِ قَبِلْتُہَا، وَاَمَّا الْآنَ فَلَا حَاجَۃَ لِیْ فِیْہَا فلَا یَجِدُ مَنْ یَقْبَلُہَا)) (مسند احمد: ۱۸۹۳۳)

۔ سیدنا حارثہ بن وہب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: صدقہ کرو، کیونکہ قریب ہے کہ ایک آدمی صدقہ لے کر چلے اور جسے وہ دینا چاہے، وہ آگے سے کہے: اگر تو کل لے آتا تو میں قبول کر لیتا، اب تو مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے، پس اسے ایسا آدمی نہیں ملے گا، جو اس کے صدقے کو قبول کرے۔
Haidth Number: 3585
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۵۸۵) تخر یـج: اخرجہ البخاری: ۱۴۱۱، ۱۴۲۴، ومسلم: ۱۰۱۱(انظر: )

Wazahat

فوائد:… اگر کوئی آدمی مالدار ہے اور اس کے ارد گرد مستحق لوگ موجود ہے، تو وہ اس چیز کو اللہ تعالیٰ کی نعمت سمجھ کر صدقہ و خیرات سے محروم نہ رہے، کیونکہ قریب ہے کہ اس کو مستحقین کی فہرست میں شامل کر دیا جائے، یا اس کے قرب وجوار والے سارے ہی اپنے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں۔