Blog
Books
Search Hadith

عاریۃً دی ہوئی چیزکا بیان

۔ (۳۵۹۷) عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((خَیْرُ الصَّدَقَۃِ الْمَنِیْحَۃُ تَغْدُوْا بِاَجْرٍ وَ تَرُوْحُ بِاَجْرٍ، مَنِیْحَۃُ النَّاقَۃِ کَعَتَاقَۃِ الْاَحْمَرِ، وَمَنِیْحَۃُ الشَّاۃِ کَعَتَاقَۃِ الْاَسْوَدِ۔)) (مسند احمد: ۸۶۸۶)

۔ سیدناابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کسی کو کوئی چیز عاریۃً دے دینا بہترین صدقہ ہے، وہ چیز صبح بھی اجر کا سبب بنتی ہے اور شام کو بھی، کسی کو اونٹنی عاریۃً دے دینا سرخ رنگ کا غلام آزاد کرنے کے برابر ہے اور کسی کو بکری عاریۃً دے دینا سیاہ رنگ کے غلام کو آزاد کرنے کی مانند ہے۔
Haidth Number: 3597
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۵۹۷) تخر یـج: اسنادہ ضعیف، عبید اللہ بن صبیحۃ فی عداد المجھولین، ومثلہ محمد بن عبد اللہ، وفلیح لیس بذاک، یعتبر بہ فی الشواھد والمتابعات۔ اخرجہ البخاری: ۲۶۲۹، بلفظ: ((نعم المنیحۃ اللقحۃ الصفی منحۃ، والشاۃ الصفی تغدو باناء وتروح بانائ۔)) ومسلم: ۱۰۱۹، ۱۰۲۰، ولفظہ فی روایۃ: ((الا رجل یمنح اھل بیت ناقۃ بغدو یعس وتروح بعس، ان اجرھا لعظیم۔)) (انظر: ۸۷۰۱)

Wazahat

فوائد:… تخریج میں دیئے گئے صحیح بخاری اور صحیح مسلم کے الفاظ کا بالترتیب ترجمہ یہ ہے: ’’سب سے بہترین چیز، جو عاریۃً دی جائے، وہ اونٹنی ہے، جس نے نیا بچہ دیا ہواہو اور زیادہ دودھ والی ہے اور وہ بکری ہے، جو زیادہ دودھ والی ہو اور صبح کو ایک پیالہ دودھ کا دے دیتی ہو اور ایک شام کو۔‘‘ ’’کیا کوئی ایسا آدمی نہیں ہے، جو کسی گھر والوں کو ایک اونٹنی بطورِ عاریہ دے دے، جو ایک بڑا پیالہ صبح کو دودھ کا دے دے اور ایک شام کو، اس عمل کا اجر بہت زیادہ ہے۔‘‘