Blog
Books
Search Hadith

صدقہ میں شمار کئے جانے والے اعمال اور جسم کے صدقے کا بیان

۔ (۳۶۰۶)عَنْ اَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اَلْکَلِمَۃُ اللَّیِّنَۃُ صَدَقَۃٌ، وَکُلُّ خُطْوَۃٍیَمْشِیْہَا إِلَی الصَّلَاۃِ اَوْ قَالَ: إِلَی الْمَسْجِدِ صَدَقَۃٌ۔)) (مسند احمد: ۸۰۹۶)

۔ سیدناابوہرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نرم بات بھی صدقہ ہے اور نماز کے لئے یا مسجد کی طرف اٹھا ہوا قدم بھی صدقہ ہے۔ آدمی پاؤں پر چل کر جائے وہ بھی صدقہ ہے۔
Haidth Number: 3606
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۶۰۶) تخر یـج: اخرجہ البخاری: ۲۷۰۷، ۲۸۹۱، ومسلم: ۱۰۰۹(انظر: ۸۱۱۱)

Wazahat

فوائد:… نرم بات، نیکی کے جلیل القدر اعمال میں سے ہے، جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {اِدْفَعْ بِالَّتِیْ ھِیَ اَحْسَنُ} ’’برائی کو اس طریقے سے دور کریں جو سراسر بھلائی والا ہو۔‘‘ (سورۂ مؤمنون: ۹۶) اور یہ طریقہ کبھی فعل کے ذریعے اختیار کیا جاتا ہے اور کبھی قول کے ذریعے۔ نرم بات کو صدقہ کیوں کہا گیا ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ جیسے صدقہ وصول کرنے والے کا دل مال سے خوش ہو جاتا ہے اور دینے والے کے بارے میں اس کا دل صاف ہو جاتا ہے، بالکل اسی طرح نرم بات کے نتائج ہوتے ہیں۔ صدقہ کا ایک مفہوم ہمارے ہاں مروّج ہے، جس کا تعلق مادی چیزوں سے ہے، سوال یہ ہے کہ دوسرے عام نیکیوں کو صدقہ کیوں کہا جاتا ہے، جیسا کہ اس باب کی احادیث سے بھی معلوم ہو رہا ہے ؟ اس کے دو جوابات دیئے جا سکتے ہیں: ایکیہ ہے کہ جیسے صدقے کا اجر و ثواب ہوتا ہے، اسی طرح دوسری نیکیوں کا اجرو ثواب ہوتا ہے، کیونکہ دونوں اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے کام ہیں، اس لیے اس مشابہت کی وجہ سے دوسری نیکیوں کو بھی صدقہ کہہ دیا جاتا ہے۔ دوسرا یہ کہ بندہ عام نیکیوں کے ذریعے اپنے نفس پر صدقہ کرتا ہے، اس وجہ سے ان کو صدقہ کہا جاتا ہے۔ نیکی کو صدقہ کہنے کییہ توجیہ بھی کی گئی ہے کہ صدقہ صدق (سچ بولنا) سے ہے اور ہر نیکی آدمی کے دل کی سچائی کی علامت ہوتی ہے۔ (عبداللہ رفیق)