Blog
Books
Search Hadith

صدقہ میں شمار کئے جانے والے اعمال اور جسم کے صدقے کا بیان

۔ (۳۶۰۷) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((کُلُّ مَعْرُوْفٍ صَدَقَۃٌ، وَمِنَ الْمَعْرُوْفِ اَنْ تَلْقٰی اَخَاکَ بِوَجْہٍ طَلْقٍ، وَاَنْ تُفْرِ غَ مِنْ دَلْوِکَ فِی إِنَائِہِ۔)) (مسند احمد: ۱۴۷۶۶)

۔ سیدناجابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہر نیکی صدقہ ہے اور یہ بھی نیکی ہے کہ تم اپنے بھائی کو کشادہ روئی کے ساتھ ملو اور اپنے ڈول میں سے اس کے برتن میں پانی ڈال دو۔
Haidth Number: 3607
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۶۰۷) تخر یـج: صحیح بطرقہ و شواہدہ۔ اخرجہ الترمذی: ۱۹۷۰، وأخرجہ البخاری: ۶۰۲۱ بلفظ: ((کل معروف صدقۃ۔)) (انظر: ۱۴۷۰۹)

Wazahat

فوائد:… نیکی کے بارے میں اس قانون کو کبھی بھی نہیں بھلانا چاہیے کہ ہر قسم کی نیکی کو سرانجام دینے کی کوشش کی جائے، اس کو چھوٹا سمجھا جا رہا ہو یا بڑا، آخر پیاسے کتے کو پانی پلانے کی وجہ سے بدکار عورت کو بخش دیا گیا تھا۔