Blog
Books
Search Hadith

جسم کے صدقہ کا بیان

۔ (۳۶۱۱) عَنْ بُرَیْدَۃَ الْاَسْلَمِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((فِی الْاِنْسَانِ سِتُّونَ وَثَلاثُمِائَۃِ مَفْصِلٍ فَعَلَیْہِ اَنْ یَتَصَدَّقَ عَنْ کُلِّ مَفْصِلٍ مِنْہَا صَدَقَۃً۔)) قَالُوْا: فَمَنِ الَّذِییُطِیْقُ ذٰلِکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ!؟ قَالَ: ((اَلنُّخَاعَۃُ فِیْ الْمَسْجِدِ تَدْفِنُہَا وَالشَّیئُ تُنَحِّیہِ عَنِ الطَّرِیْقِ، فإِنْ لَمْ تَقْدِرْ فَرَکْعَتَا الضُّحٰی تُجْزِیُٔ عَنْکَ۔)) (مسند احمد: ۲۳۳۸۶)

۔ سیدنابریدہ اسلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: انسانی جسم میں (۳۶۰) جوڑ ہیں، اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ روزانہ ہر جوڑ کی طرف سے صدقہ کرے۔ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! روزانہ ہر جوڑ کی طرف سے اتنا صدقہ کون کر سکتا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مسجد میں پڑی ہوئی تھوک کو وہیں دبا دینا بھی صدقہ ہے، راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹا دینا بھی صدقہ ہے اور اگر تجھے یہ اعمال کرنے کی طاقت بھی نہ ہو تو چاشت کی دو رکعتیں تجھ سے کفایت کریں گی (اور سارے جوڑوں کا صدقہ ادا ہو جائے گا)۔
Haidth Number: 3611
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۶۱۱) تخر یـج: صحیح لغیرہ۔ اخرجہ ابوداود: ۵۲۴۲(انظر: ۲۲۹۹۸)

Wazahat

فوائد:… انسان کے اندر جوڑوں کا نظام، یہ اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے، اسی نظام کی وساطت سے انسان کا اٹھنا، بیٹھنا، چلنا، پکڑنا، بولنا وغیرہ ممکن ہیں، اس لیے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لیے ہر جوڑ کی طرف سے صدقہ کرنا چاہیے، جس کی مقدار ایک آسان سی نیکی ہے اور اس صدقہ کی سب سے بہترین صورت نماز چاشت کی دو رکعتیں ہیں۔