Blog
Books
Search Hadith

مخفی طور پر صدقہ کرنے کی فضیلت

۔ (۳۶۳۲) عَنْ اَبِی ذَرٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌وَقَدْ سَأَلَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنْ اَشْیَائَ مِنْہَا الصَّدَقَۃُ قَالَ:قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! فَالصَّدَقَۃُ؟ فَقَالَ: ((اَضْعَافٌ مُضَاعَفَۃٌ۔)) قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! فَاَیُّہَا اَفْضَلُ؟ قَالَ: ((جُہْدٌ مِنْ مُقِلٍّ اَوْ سِرٌّ إِلٰی فَقِیْرٍ، …۔ الْحَدِیْثَ۔ (مسند احمد: ۲۱۸۸۵)

۔ سیدناابو ذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، انہوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے متعدد سوالات کئے، ان میں سے ایک سوال صدقہ کے بارے میں تھا۔ وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! صدقہ کے بارے میں آپ کیا فرمائیں گے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس کا ثواب کئی گنا بڑھا کر دیا جائے گا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس کی کون سی صورت سب سے زیادہ فضیلت والی ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کم سرمائے والے آدمی کی محنت کا صدقہ یا فقیر کو پوشیدہ انداز میں صدقہ دینا افضل ہے۔
Haidth Number: 3632
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۶۳۲) تخر یـج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ عبید بن الخشخاش ولضعف ابی عمر الدمشقی، وقال الدارقطنی: المسعودی عن ابی عمر الدمشقی متروک۔ اخرجہ الطیالسی: ۴۷۸، والبزار فی ’’مسندہ‘‘: ۴۰۳۴، والبیقھی فی ’’الشعب‘‘: ۳۵۷۶ (انظر: ۲۱۵۵۲)

Wazahat

Not Available