Blog
Books
Search Hadith

صدقہ جاریہ کا بیان

۔ (۳۶۳۶) عَنْ اَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ لَیَرْفَعُ الدَّرَجَۃَ لِلْعَبْدِ الصَّالِحِ فِی الْجَنَّۃِ، فَیَقُوْلُ: یَا رَبِّ اَنّٰی لِیْ ھٰذِہِ؟ فَیَقُوْلُ: بِاِ سْتِغْفَارِ وَلَدِکَ لَکَ۔)) (مسند احمد: ۱۰۶۱۸)

۔ سیدناابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ کسی نیک بندے کا جنت میں درجہ بلند کرے گا، تو وہ پوچھے گا:اے میرے رب! یہ درجہ میرے لیے کہاں سے؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تمہارے حق میں تمہارے بیٹے کی دعائے مغفرت کی وجہ سے۔
Haidth Number: 3636
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۶۳۶) تخر یـج: اسنادہ حسن۔ اخرجہ ابن ماجہ: ۳۶۶۰ (انظر: ۱۰۶۱۰)

Wazahat

فوائد:… اتنی بڑی منقبت کے باوجود عصرِ حاضر میں عجلت پسندی اور مفاد پرستی کا ایسا بھوت رقص کناں ہے کہ لوگوں نے اپنے آباء و اجداد اور امہات و جدات کو بری طرح بھلا دیا ہے۔ ہم نے ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں کہ جن کے لب اپنے باپ اور ماں کی وفات کے دوسرے دن بھی ان کے حق میں حرکت نہیں کر سکتے۔