Blog
Books
Search Hadith

صدقہ جاریہ کا بیان

۔ (۳۶۳۸) عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَا مِنْ رََجُلٍ یُنْعِشُ لِسَانَہُ حَقَّا یُعْمَلُ بِہِ بَعْدِہِ إِلاَّ اَجْرَی اللّٰہُ عَلَیْہِ اَجْرَہُ إِلٰییَوْمِ الْقِیَامَۃِ، ثُمَّ وَفَّاہُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ ثَوَابَہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۳۸۳۹)

۔ سیدناانس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شخص اپنی زبان کو ایسی نیکی کے لیے استعمال کرتا ہے کہ جس پر اس کے بعد بھی عمل کیا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن تک ثواب سے نوازتا رہتا ہے اور قیامت کے روز اسے پورا پورا ثواب عطا کرے گا۔
Haidth Number: 3638
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۶۳۸) تخر یـج: صحیح لغیرہ۔ اخرجہ البھیقی فی ’’الشعب‘‘: ۸۶۸۰(انظر: ۱۳۸۰۳)

Wazahat

فوائد:… حافظ سیوطی نے مختلف احادیث سے ثابت ہونے والے دس ایسے اعمال کو نظم کی صورت میں پیش کیا ہے، جن کا ثواب انسان کو اس کے مرنے کے بعد بھی ملتا رہتا ہے، وہ اشعار درج ذیل ہیں: اِذَا مَاتَ ابْنُ آدَمَ لَیْسَیَجْرِیْ عَلَیْہِ مِنْ فِعَالٍ غَیْرِ عَشْرٍ عُلُوْمٌ بَثَّھَا وَ دُعَائُ نَجْلٍ وَغَرْسُ النَّخْلِ وَ الصَّدَقَاتُ تَجْرِیْ وِرَاثَۃُ مُصْحَفٍ وَرِبَاطُ ثغْرٍ وَحَفْرُ الْبِئْرِ اَوْاِجْرَائُ نَھْرٍ وَبَیْتٌ لِّلْغَرِیْبِ بَنَاہُ یَأْوِیْ اِلَیْہِ اَوْبِنَائُ مَحَلِّ ذِکْرٍ وَ تَعْلِیْمٌ لِقُرْآنٍ کَرِیْمٍ فَخُذْھَا مِنْ اَحَادِیْثَ بِحَصْرٍ ترجمہ: ’’جب انسان مر جاتا ہے تو اس کو صرف دس اعمال کا ثواب ملتا رہتا ہے ایسا علم جو وہ لوگوں کو سکھا جائے، اولاد کی دعا، درخت لگانا، صدقہ جاریہ، قرآن کریم کی وراثت، اللہ کی راہ میں پہرہ دینا، کنواںکھدوا نا ، نہر کھدوا دینا، کسی غریب کے لئے مکان بنا دینا،تاکہ وہ اس میںپناہ لے سکے یا ذکر ِ الٰہی کا محل بنا دینا قرآن مجید کی تعلیم دینا، لیجیے صرف یہ احادیث سے ثابت ہیں۔ صدقہ جاریہ کی تمام اقسام میت کے اپنے اعمال کا نتیجہ ہوتی ہیں۔ ‘‘