Blog
Books
Search Hadith

روزوں کی فضیلت، تعداد اور نیت کا بیان مطلق طور پر روزوں کی فضیلت کا بیان

۔ (۳۶۴۱) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ جَعَلَ حَسَنَۃَ ابْنِ آدَمَ بِعَشْرِ اَمْثَالِہَا إِلٰی سَبْعِمِائَۃِ ضِعْفٍ إِلَّا الصَّوْمَ، وَالصَّوْمُ لِی وَأَنَا اَجْزِی بِہِ، وَلِلصَّائِمِ فَرْحَتَانِ، فَرْحَۃٌ عِنْدَ إِفْطَارِہِ وَفَرْحَۃٌیَوْمَ الْقِیَامَۃِ، وَلَخُلُوْفُ فَمِ الصَّائِمِ اَطْیَبُ عِنْدَ اللّٰہِ مِنْ رِیْحِ الْمِسْکِ۔)) (مسند احمد: ۴۲۵۶)

۔ سیدناعبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ابنِ آدم کی ہر نیکی کا اجر دس سے سات سو گنا تک مقرر کر رکھا ہے، ما سوائے روزے کے، کیونکہ روزہ صرف میرے لئے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا، روزہ دار کے لئے دو خوشیاں ہیں، ایک خوشی روزہ افطار کرنے کے وقت ہوتی ہے اور دوسری قیامت کے دن ہو گی، روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے ہاں کستوری سے زیادہ پاکیزہ ہوتی ہے۔
Haidth Number: 3641
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۶۴۱) تخر یـج: صحیح لغیرہ۔ اخرجہ من قولہ ((الصوم لی) الطبرانی فی ’’الکبیر‘‘: ۱۰۰۷۸ ، ومن قولہ: ((لخلوف فم ))البزار: ۹۶۴، و من قولہ ((للصائم فرحتان)) عبد الرزاق: ۷۸۹۸

Wazahat

Not Available