Blog
Books
Search Hadith

روزوں کی فضیلت، تعداد اور نیت کا بیان مطلق طور پر روزوں کی فضیلت کا بیان

۔ (۳۶۴۲) عَنْ اَبِی ہُرَیْرَۃَ وَاَبِی سَعِیْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِثْلُہُ، وَفِیْہِ: ((إِنَّ لِلصَّائِمِ فَرْحَتَیْنِ، إِذَا اَفْطَرَ فَرِحَ، وَإِذَا لَقِیَ اللّٰہَ فَجَزَاہُ فَرِحَ۔ (مسند احمد: ۷۱۷۴)

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا ابو سعید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اسی طرح کی حدیث بیان کی ہے، البتہ اس میں یہ الفاظ بھی ہیں: روزہ دار کے لئے دو خوشیاں ہیں، جب وہ روزہ افطار کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے اور جب وہ اللہ تعالیٰ سے ملے گا اور وہ اِس کو بدلہ دے گا تو یہ خوش ہو گا۔
Haidth Number: 3642
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۶۴۲) تخر یـج: اخرجہ مسلم: ۱۱۵۱(انظر: ۷۱۷۴)

Wazahat

فوائد:… افطاری کے وقت خوشی کا سبب عبادت کامکمل ہونا، مفسدات سے پاک ہونا اور اجر و ثواب کی امید ہونا اور مختلف ماکولات و مشروبات سے بھوک پیاس کو دور کرنا ہے اور اللہ تعالیٰ سے ملاقات کے وقت خوشی کا سبب اِس عمل کی جزا کو دیکھنا اور اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کویاد کرنا ہے، جس کی وجہ سے اس عبادت کی توفیق ملی تھی۔