Blog
Books
Search Hadith

روزوں کی فضیلت، تعداد اور نیت کا بیان مطلق طور پر روزوں کی فضیلت کا بیان

۔ (۳۶۴۸) عَنْ اَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : (( لِکُلِّ اَہْلِ عَمَلٍ بَابٌ مِنْ اَبْوَابِ الْجَنَّۃِیُدْعَوْنَ بِذَالِکَ الْعَمَلِ، وَلِاَہْلِ الصِّیَامِ بَابٌ یُدْعَوْنَ مِنْہُ یُقَالُ لَہُ الرَّیَّانُ۔)) فَقَالَ أَبُوْ بَکْرٍ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! ہَلْ اَحَدٌ یُدْعٰی مِنْ تِلْکَ الْاَبْوَابِ کُلِّہَا؟ قَالَ: ((نَعَمْ، وَاَنَا اَرْجُو اَنْ تَکُوْنَ مِنْہُمْ یَا اَبَا بَکْرٍ۔)) (مسند احمد: ۹۷۹۹)

۔ سیدناابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہر عمل کرنے والوں کے لئے جنت میں داخل ہونے کے لئے ایک مخصوص دروازہ ہو گا، کہ ان کو جس سے داخل ہونے کی آواز دی جائے گا، روزے داروں کے لئے بھی ایک رَیَّان نامی مستقل دروازہ ہو گا، اس سے ان کو بلایا جائے گا۔ سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا کوئی ایسا شخص بھی ہو گا،جسے جنت کے تمام دروازوں سے داخل ہونے کی دعوت دی جائے گی؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جی ہاں اور اے ابوبکر! مجھے امید ہے کہ تم بھی انہی لوگوں میں سے ہو گے۔
Haidth Number: 3648
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۶۴۸) تخر یـج: حدیث صحیح۔ اخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۳/ ۷، ۱۲/ ۲۰(انظر: ۹۸۰۰)

Wazahat

فوائد:… چونکہ سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌میں ہر قسم کی عبادت بدرجۂ اتم موجود تھی، اس لیے امید ہے کہ جنت کے ہر دروازے سے بلائے جانے والوں کی فہرست میں سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌کا نام بھی ہوگا۔