Blog
Books
Search Hadith

روزوں کی فضیلت، تعداد اور نیت کا بیان مطلق طور پر روزوں کی فضیلت کا بیان

۔ (۳۶۵۲) عَنْ اَمِّ عُمَارَۃَ بِنْتِ کَعْبٍ الْاَنْصَارِیَّۃِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دَخَلَ عَلَیْہَا فَدَعَتْ لَہُ بِطَعَامٍ فَقَالَ لَہَا: ((کُلِیْ۔)) فَقَالَتْ: إِنِّی صَائِمَۃٌ، فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنَّ الصَّائِمَ إِذَا اُکِلَ عِنْدَہُ صَلَّتْ عَلَیْہِالْمَلَائِکَۃُ حَتّٰییََفْرٰغُوا رُبَّمَا قَالَ: حَتّٰییَقْضُوْا اَکْلَہُمْ۔)) (مسند احمد: ۲۷۶۰۱)

۔ سیدہ ام عمارہ بنت کعب انصاریہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کے ہاں تشریف لائے اورانہوں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لئے کھانا منگوا کر پیش کیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے فرمایا: تم بھی کھائو۔ لیکن انھوں نے کہا: جی میں تو روزے سے ہوں۔ یہ سن کر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب روزے دار کے پاس کھانا کھایا جاتا ہے تو جب تک کھانا کھانے والے فارغ نہ ہو جائیں، اس وقت تک فرشتے اس کے حق میں دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں۔
Haidth Number: 3652
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۶۵۲) اسنادہ ضعیف لجھالۃ لیلی مولاۃ حبیب۔ اخرجہ الترمذی: ۷۸۵، وابن ماجہ: ۱۷۴۸(انظر: ۲۷۰۶۱)

Wazahat

Not Available