Blog
Books
Search Hadith

رمضان کے روزوں اور قیام کی فضیلت کا بیان

۔ (۳۶۵۹) عَنْ اَبِی سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ صَامَ رَمَضَانَ وَعَرَفَ حُدُوْدَہُ، وَتَحَفَّظَ مِمَّا کَانَ یَنْبَغِی بِہِ اَنْ یَتَحَفَّظَ فِیْہِ، کَفَّرَ مَا کَانَ قَبْلَہُ۔)) (مسند احمد: ۱۱۵۴۴)

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جس آدمی نے ماہِ رمضان کے روزے رکھے، اس کی حدود کا خیال رکھا اورجن امور سے بچنا چاہئے، ان سے بچ کر رہا، تو اس کا یہ عمل اس کے سابقہ گناہوں کا کفارہ بن جائے گا۔
Haidth Number: 3659
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۶۵۹) تخر یـج: حدیث حسن۔ اخرجہ ابویعلی: ۱۰۵۸، وابن حبان: ۳۴۳۳، والبیھقی: ۴/ ۳۰۴(انظر: ۱۱۵۲۴)

Wazahat

فوائد:… ’’اس کی حدود کا خیال رکھا‘‘ اس کا مفہوم یہ ہے کہ اخلاص کے ساتھ حصولِ ثواب کی رغبت رکھتے ہوئے اور عذاب سے ڈرتے ہوئے روزے رکھے۔