Blog
Books
Search Hadith

رمضان کے روزوں اور قیام کی فضیلت کا بیان

۔ (۳۶۶۲) عَنْ عِکْرِمَۃَ بْنِ خَالِدٍ قَالَ: حَدَّثَنِی عَرِیْفٌ مِنْ عُرَفَائِ قُرَیْشٍ حَدَّثَنِیْ اَبِی اَنَّہُ سَمِعَ مِنْ فَلْقِ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ صَامَ رَمَضَانُ وَشَوَّالًا وَالْاَرْبِعَائَ وَالْخَمِیْسَ وَالْجُمُعَۃَ دَخَلَ الْجَنَّۃَ۔)) (مسند احمد: ۱۵۵۱۳)

۔ ایک قریشی سردار کے باپ سے روایت ہے کہ اس نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے منہ مبارک سے یہ کلمات سنے تھے: جس نے رمضان اور شوال کے مہینوں اور پھر بدھ، جمعرات اور جمعہ کے ر وزے رکھے، وہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔
Haidth Number: 3662
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۶۶۲) تخر یـج:اسنادہ ضعیف، فیہ راو لم یسم، وھو شیخ عکرمۃ بن خالد۔ اخرجہ البھیقی فی ’’الشعب‘‘: ۳۸۷۰(انظر: ۱۵۴۳۴)

Wazahat

فوائد:… ’’فَلْقِ فِیْ‘‘ میں ’’فَلْق‘‘ کے معانی پھٹن اور شگاف کے اور ’’فِیْ‘‘ کے معانی منہ کے ہیں، صحابی کا مقصود یہ ہے کہ اس نے یہ الفاظ براہِ راست رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنے ہیں۔