Blog
Books
Search Hadith

ماہِ رمضان اور اس میں کیے گئے عمل کی فضیلت کا بیان

۔ (۳۶۷۰) عَنْ اَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((بِمَحْلُوْف رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَا اَتٰی عَلَی الْمُسْلِمِیْنَ شَہْرٌ خَیْرٌ لَہُمْ مِنْ رَمَضَانَ، وَلَا اَتٰی عَلَی الْمُنَافِقِیْنَ شَہْرٌ شَرٌّ لَہُمْ مِنْ رَمَضَانَ، وَذٰلِکَ لِمَا یُعِدُّ الْمُؤْمِنُوْنَ فِیْہِ مِنَ الْقُوَّۃِ لِلْعِبَادَۃِ، وَمَا یُعِدُّ فِیْہِ الْمُنَافِقُوْنَ مِنْ غَفَلَاتِ النَّاسِ وَعَوْرَاتِہِمْ، ہُوَ غُنْمٌ لِلْمُؤْمِنِ یَغْتَنِمُہُ الْفَاجِرُ۔)) (مسند احمد: ۸۳۵۰)

۔ سیدناابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جس چیز کی قسم اٹھائی، اسی کی قسم! مسلمانوں کے لئے ماہِ رمضان سے بہتر کوئی مہینہ نہیں اور منافقین کے لئے اس سے زیادہ برا مہینہ کوئی نہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ اہل ایمان اس مہینے میں عبادت کے لئے قوت تیار کرتے ہیں، جبکہ منافق اس ماہ میں لوگوں کے عیوب اور کوتاہیاں ڈھونڈنے میں مگن ہو جاتے ہیں،یہ مہینہ مومن کے لئے بھی غنیمت ہے اور فاجر کے لئے بھی فرصت کا موقع ہے۔
Haidth Number: 3670
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۶۷۰) تخر یـج: اسنادہ ضعیف، کثیر بن زید لیس بالقوی،یکتب حدیثہ للمتابعات، وعمرو بن تمیم، قال البخاری عن حدیثہ ھذا: فیہ نظر، وابوہ تمیم مجھول۔ اخرجہ ابن خزیمۃ: ۱۸۸۴، وابن ابی شیبۃ: ۳/ ۲، والبیھقی: ۴/ ۳۰۴ (انظر: ۸۳۶۸)

Wazahat

Not Available