Blog
Books
Search Hadith

ماہِ رمضان کے روزوں اور اس میںکیے جانے والے دوسرے اعمال میں سستی کرنے والے کے لیے وعید کا بیان

۔ (۳۶۷۲) عَنْ زِیَادِ بْنِ نُعَیْمٍ الْخَضْرَمِیِّ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَرْبَعٌ فَرَضَہُنَّ اللّٰہُ فِی الإِسْلَامِ، فَمَنْ جَائَ بِثَلَاثٍ لَمْ یُغْنِیْنَ عَنْہُ شَیْئًا ،حَتّٰییَاْتِیَ بِہِنَّ جَمِیْعًا، اَلصَّلَاۃُ وَالزَّکَاۃُ، وَصِیَامُ رَمَضَانَ، وَحَجُّ الْبَیْتِ۔)) (مسند احمد: ۱۷۹۴۲)

۔ سیدنا زیاد بن نعیم خضرمی سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اسلام میں چار امور فرض کیے ہیں، جو آدمی ان میں سے تین پر عمل کرتا ہے، تووہ اسے اس وقت تک کفایت نہیں کریں گے، جب تک وہ ان سب پر عمل نہیں کرے گا، (وہ چار امور یہ ہیں:) نماز، زکوٰۃ، ماہِ رمضان کے روزے اور بیت اللہ کا حج۔
Haidth Number: 3672
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۶۷۲) تخر یـج: اسنادہ ضعیف، ابن لھیعۃ سییء الحفظ، ثم زیاد بن نعیم الحضرمی تابعی، فالحدیث مرسل ایضا (انظر: ۱۷۷۸۹)

Wazahat

فوائد:… مشرف باسلام ہونے کے بعد یہی چار فرائض ہیں، جن سے مسلمان کا سب سے پہلے واسطہ پڑتا ہے۔