Blog
Books
Search Hadith

روزے کی فرضیت میں پیش آنے والے مختلف احوال، رمضان کے روزوں کے وجوب اور ان کی فرضیت کی ابتدا کا بیان

۔ (۳۶۷۴) عَنْ النَّضْرِ بْنِ شَیْبَانَ قَالَ: لَقِیْتُ اَبَا سَلَمَۃَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ (یَعْنِی ابْنَ عَوْفٍ) قُلْتُ: حَدِّثْنِیْ عَنْ شَیْئٍ سَمِعْتَہُ مِنْ اَبِیْکَ سَمِعَہُ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی شَہْرِ رَمَضَانَ، قَالَ: نَعَمْ حَدَّثَنِیْ اَبِی عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((إِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ فَرَضَ صِیَامَ رَمَضَانَ وَسَنَنْتُ قِیَامَہُ، فَمَنْ صَامَہُ وَقَامَہُ اِحْتِسَابًا خَرَجَ مِنْ الذُّنُوْبِ کَیَوْمَ وَلَدَتْہُ أُمُّہُ۔)) (مسند احمد: ۱۶۶۰)

۔ نضر بن شیبان کہتے ہیں:میں ابو سلمہ بن عبد الرحمن سے ملا اور ان سے کہا: مجھے ماہِ رمضان کے بارے کوئی ایسی حدیث بیان کرو جو تم نے اپنے والد سے سنی ہو اور انہوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنی ہو، انھوں نے کہا: جی ہاں، میرے باپ سیدنا عبد الرحمن بن عوف ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے مجھے بیان کیا کہ انھوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: اللہ تعالیٰ نے ماہِ رمضان کے روزے فرض کئے ہیں اور میں رمضان کے قیام کو مسنون قرار دیتاہوں، جو کوئی اجر و ثواب کے حصول کی خاطر اس مہینے کے روزے رکھے گا اور اس کا قیام کرے گا تو وہ اپنے گناہوں سے یوں پاک ہو جائے گا، جیسے اس کی ماں نے اسے آج ہی جنم دیا ہے۔
Haidth Number: 3674
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۶۷۴) تخر یـج: اسنادہ ضعیف، النضر بن شیبان الحرانی، قال ابن معین: لیس حدیثہ بشیئ، وقال البخاری فی حدیثہ ھذا: لم یصح۔ اخرجہ ابن ماجہ: ۱۳۲۸، والنسائی: ۴/ ۱۵۸(انظر: ۱۶۶۰)

Wazahat

Not Available