Blog
Books
Search Hadith

خاص طور پر مہینے کا (۲۹) دنوں کا ہونے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے فرمان ’’دو مہینے ناقص نہیں ہوتے‘‘کے درمیان جمع و تطبیق کا بیان

۔ (۳۶۹۹) عَنْ ابْنِ عَبَّاسَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما اَنَّ جِبْرِیْلَ علیہ السلام اَتَی النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((تَمَّ الشَّہْرُ تِسْعًا وَعِشْرِیْنَ۔)) (مسند احمد: ۱۸۸۵)

۔ سیدناعبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ جبریل علیہ السلام ، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئے اور فرمایا: یہ مہینہ (۲۹) دن کا پورا ہوچکا ہے۔
Haidth Number: 3699
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۶۹۹) تخر یـج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم۔ اخرجہ النسائی: ۴/ ۱۳۸(انظر: ۱۸۸۵)

Wazahat

فوائد:… پوری حدیثیوں ہے: سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌نے کہا: ھَجَرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نِسَائَ ہٗشَھْرًا،فَلَمَّامَضٰی تِسْعٌ وَّعِشْرُوْنَ، اَتَاہُ جِبْرِیْلُ، فَقَالَ: قَدْ بَرَّتْ یَمِیْنُکَ وَقَدْ تَمَّ الشَّھْرُ۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی بیویوں سے ایک مہینہکے لیے علیحدگی اختیار کر لی تھی، جب (۲۹) دن گزر گئے تو جبریل علیہ السلام آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئے اور کہا: ’’آپ کی قسم پوری ہو گئی ہے،کیونکہ مہینہ گزر گیا ہے۔ (مسند احمد: ۱/ ۲۳۵)