Blog
Books
Search Hadith

رات کو روزے کی نیت کر لینے کے وجوب اور اور اس شخص کے حکم کا بیان کہ جس پر رمضان کے مہینےیا اس کے کسی دن کے دوران روزے فرض ہو جاتے ہیں

۔ (۳۷۰۳) عَنْ حَفْصَۃَ (زَوْجِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ) عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنَّہُ قَالَ: ((مَنْ لَمْ یُجْمِعِ الصِّیَامَ مَعَ الْفَجْرِ فَلَا صِیَامَ لہُ۔)) (مسند احمد: ۲۶۹۸۹)

۔ زوجۂ رسول سیدہ حفصہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے فجر کے ساتھ روزے کی نیت نہیں کی، اس کا کوئی روزہ نہیں ہو گا۔
Haidth Number: 3703
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۷۰۳) تخر یـج: اسنادہ ضعیف، فیہ ابن لھیعۃ سییء الحفظ، ثم انہ اختلف علیہ۔ اخرجہ ابوداود: ۲۴۵۴، والترمذی: ۷۳۰، والنسائی: ۴/ ۱۹۶، وابن ماجہ: ۱۷۰۰(انظر: ۲۶۴۵۷)

Wazahat

فوائد:… ابو داود اور ترمذی میں ’’مَعَ الْفَجْرِ‘‘ کی بجائے ’’قَبْلَ الْفَجْرِ‘‘ کے الفاظ ہیں۔ اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ آدمی طلوع فجر سے پہلے روزے کی نیت نہیں کر لے گا، اس کا روزہ نہیں ہو گا، لیکن اگلی روایات اور ان کی شرح سے یہ معلوم ہو گا کہ اس حدیث کا تعلق اس شخص سے ہے، جس نے فرضی روزہ رکھنا ہو اور اس کو اس روزے کا علم بھی ہو اور وہ جاگ بھی رہا ہو۔ مزید آپ بغور اگلی روایات اور ان کی شرح کا مطالعہ کریں گے۔