Blog
Books
Search Hadith

خاوند کا اپنی بیوی کے ساتھ ایک برتن سے غسل کرنا، اس سے پانی کی طہوریت ختم نہ ہونے کا بیان

۔ (۳۷۱)۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍؓ قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَالْمَرْأَۃُ مِنْ نِسَائِ ہِ یَغْتَسِلَانِ مِنْ اِنَائٍ وَاحِدٍ وَکَانَ یَغْتَسِلُ بِخَمْسِ مَکَاکِیَّ وَیَتَوَضَّأُ بِمَکُّوْکٍ۔ (مسند أحمد: ۱۲۱۲۹)

سیدنا انس بن مالک ؓ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں: نبیِ کریم اور آ پ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کی بیویوں میں سے ایک خاتون ایک برتن سے غسل کرتے تھے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ پانچ مکوک سے غسل کرتے اور ایک مکوک سے وضو کرتے تھے۔
Haidth Number: 371
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۷۱) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۶۴ بقصۃ الغسل فقط، ومسلم: ۳۲۵، (انظر: ۱۲۱۰۵)

Wazahat

فوائد:… ان احادیث سے معلوم ہوا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کی زوجۂ محترمہ اکٹھے غسل کر لیتے تھے، یہی معاملہ میاں بیوی کا ہو گا۔