Blog
Books
Search Hadith

رات کو روزے کی نیت کر لینے کے وجوب اور اور اس شخص کے حکم کا بیان کہ جس پر رمضان کے مہینےیا اس کے کسی دن کے دوران روزے فرض ہو جاتے ہیں

۔ (۳۷۰۵) عَنْ خَالِدِ بْنِ ذَکْوَانِ قَالَ: سَاَلْتُ الرُّبَیِّعَ بِنْتَ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَائَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا عَنْ صَوْمِ عَاشُوْرَائَ فَقَالَتْ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَوْمَ عَاشُوْرَائَ: ((مَنْ اَصْبَحَ مِنْکُمْ صَائِمًا؟)) قَالَ: قَالُوْا: مِنَّا الصَّائِمُ وَمِنَّا الْمُفْطِرُ، قَالَ: ((فَاَتِمُّوا بَقِیَّۃَیَوْمِکُمْ وَاَرْسِلُوْا إِلٰی مَنْ حَوْلَ الْمَدِیْنَۃِ فَلْیُتِمُّوْا بَقِیَّۃَیَوْمِہِمْ۔)) (مسند احمد: ۲۷۵۶۶)

۔ خالد بن ذکوان کہتے ہیں: میں نے سیدہ ربیع بنت معوذ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے یومِ عاشورکے روزے کے بارے میں پوچھا، انہوں نے کہا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عاشوراء کے دن پوچھا تھا: تم میں سے کس کس نے روزہ رکھا ہوا ہے؟ صحابہ نے کہا: جی ہم میں سے کسی نے روزہ رکھا ہوا ہے اور کسی نے نہیں رکھا ہوا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم بقیہ دن کا روزہ پورا کرو اور مدینہ منورہ کے گرد و نواح میں بھی اعلان کرا دو کہ وہ بھی بقیہ دن کا روزہ رکھ لیں۔
Haidth Number: 3705
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۷۰۵) اسنادہ ضعیف لضعف علی بن عاصم الواسطی، لکن انظر الحدیث بالطریق الثانی (انظر: ۲۷۰۲۶)

Wazahat

Not Available