Blog
Books
Search Hadith

روزہ جلدی افطار کرنے کی فضیلت اور اس امر کا بیان کہ کس چیز سے افطاری کرنا پسندیدہ ہے

۔ (۳۷۱۷) عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ الضَّبِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِذَا اَفْطَرَ اَحَدُکُمْ فَلْیُفْطِرْ عَلٰی تَمْرٍ‘ فَإِنْ لَمْ یَجِدْ فَلْیُفْطِرْ عَلٰی مَائٍ فَإِنَّہُ طَہُوْرٌ‘ (وَفِی لَفْظٍ:) فَإِنَّہُ لَہُ طَہُوْرٌ (وَفِیْ لَفْظٍ آخَرَ) فَإِنَّ الْمَائَ طََہُوْرٌ۔)) (مسند احمد: ۱۶۳۳۵)

۔ سیدنا سلمان بن عامر ضبی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم میں سے جب کوئی روزہ افطار کرے تو وہ کھجور کے ساتھ افطاری کرے، اگر کھجور دستیاب نہ ہو تو پانی سے افطاری کر لے، بیشکیہ خوب پاک کرنے والا ہے۔
Haidth Number: 3717
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۷۱۷) تخر یـج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ الرباب۔ اخرجہ الترمذی: ۶۹۵(انظر: ۱۶۲۳۱)

Wazahat

فوائد:… لیکنیہ ترتیب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی فعلی سنت سے ثابت ہے: سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ کہتے ہیں: کَانَ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُفْطِرُ عَلٰی رُطَبَاتٍ قَبْلَ أَن یُّصَلِّیَ، فَإِن لَّمْ یَکُنْ رُطَبَاتٌ فَعَلٰی تَمَرَاتٍ فَإِن لَّمْ یَکُنْ حَسَا حَسَوَاتٍ مِّنْ مَائٍ۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز پڑھنے سے پہلے تازہ کھجوروں کے ساتھ روزہ افطار کرتے تھے، اگر تازہ کھجوریں نہ ہوتیں تو خشک کھجوروں کے ساتھ اور اگر وہ بھی نہ ہوتیں تو پانی کے چند گھونٹ پی لیتے۔ (سنن اربعہ، صحیحہ: ۲۸۴۰)