Blog
Books
Search Hadith

افطار کے وقت کی فضیلت،افطاری کے وقت کی دعا اور روزہ دار کو افطاری کرانے کی فضیلت کا بیان

۔ (۳۷۱۸) عَنْ اَبِی اُمَامَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((إِنَّ لِلّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ عِنْدَ کُلِّ فِطْرٍ عُتَقَائَ۔)) (مسند احمد: ۲۲۵۵۵)

۔ سیدنا ابوامامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہر روز افطاری کے وقت اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو جہنم سے آزاد فرماتا ہے۔
Haidth Number: 3718
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۷۱۸) تخر یـج: صحیح لغیرہ۔ اخرجہ الطبرانی فی ’’الکبیر‘‘: ۸۰۸۸، والبیھقی فی ’’الشعب‘‘: ۳۶۰۵ (انظر: ۲۲۲۰۲)

Wazahat

فوائد:… رمضان کا مہینہ انتہائی باسعادت ہے، اللہ تعالیٰ کے راضی ہوجانے، جنت کے مل جانے اور جہنم سے دور ہو جانے کا اس مہینہ کے ساتھ گہرا تعلق ہے، جب روزے دار بڑی خوشی کے ساتھ افطاری کر رہے ہوتے ہیں، اس وقت اللہ تعالیٰ جہنم سے آزادیاں عطا کر رہا ہوتا ہے۔